وزیراعظم سے امریکی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات، انسداد دہشتگردی اور سرمایہ کاری پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن  میں اہم ملاقات کی ہے۔ مارکو روبیو کی جانب سے سوشل میڈیا پر ملاقات کی تصویر بھی جاری کی گئی۔ امریکی حکام کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ روبیو نے غزہ کے لیے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی مسلسل حمایت […]

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان پر عائد دو سالہ پابندی ختم

وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن و ایڈہاک صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی نے قومی ہاکی کی بحالی اور مضبوطی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی […]

پاکستان کے دفاع کے لیے بلوچستان کے سپوتوں کی عظیم قربانیاں

دفاعِ وطن کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے ہمیشہ جرأت، عزم اور قربانی کی لازوال داستانیں رقم کی  ہیں۔ پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران و جوانوں کا شہدا بلوچستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا جس میں شہداء کے ورثاء کے ہمراہ پاک فوج کے جوانوں […]

بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیر اعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، بین الاقوامی امور پر گفتگو

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی واشنگٹن میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی و خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی بحرین کے فرمانروا، شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، قازقستان کے صدر […]

انسانوں میں کینسر کے علاج کی کلید بلیوں میں چھُپی ہوسکتی ہے

بلیوں میں پائے جانے والے کچھ حیاتیاتی نظام اور بیماریوں کے خلاف قدرتی مزاحمت انسانوں میں کینسر کے علاج کی نئی راہیں کھول سکتی ہے۔ بلیوں میں ایک وائرس پایا جاتا ہے جسے FIV) Feline Immunodeficiency Virus) کہتے ہیں، جو انسانی ایچ آئی وی سے ملتا جلتا ہے۔ چونکہ دونوں وائرس مدافعتی نظام پر حملہ […]

رمضان میں جعلی دودھ مافیا بے نقاب، 13 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی دودھ تیار کرنے والے گروہ کو بے نقاب کر دیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی میں 13 ہزار لیٹر جعلی دودھ کا محلول برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق خفیہ […]

کراچی؛ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف محمود آباد میں رات گئے آپریشن

شہر قائد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ضلع شرقی کے علاقے محمود آباد میں رات گئے آپریشن کیا۔ حکام کے مطابق کارروائی صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر شروع کی گئی جہاں ایک غیر قانونی عمارت کی تعمیر کی جا رہی تھی جس کے لیے سندھ […]

لاہور: دھند کے باعث موٹرویز بند، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

شدید دھند کی وجہ سے ملک کی مرکزی موٹرویز میں متعدد سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے سمندری، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ کے حصے دھند کے […]

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

رمضان المبارک کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں بڑا مشترکہ کریک ڈاؤن کیا گیا، جس میں دو ہزار سے زائد اہلکار متحرک رہے۔ حکام کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں پولیس، پاکستان رینجرز، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور انٹیلیجنس اداروں نے […]

کراچی، لیاری لی مارکیٹ میں رکشہ گودام میں آگ، ریسکیو نے قابو پا لیا، ٹھیلے بھی متاثر

شہر قائد کے علاقے لیاری میں لی مارکیٹ کے قریب واقع رکشہ گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں رکشوں کی پارکنگ ایریا اور متعدد ٹھیلے آگ کی زد میں آگئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم ایمبولینس اور […]