پاک بحریہ کا سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کیلئے کامیاب ریسکیو آپریشن

پاک بحریہ نے سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جاری بیان میں بتایا کہ لائبریریا کے آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر نے اپنے زخمی بھارتی عملے کے لیے طبی امداد کی درخواست کی تھی۔ آئی ایس […]

کراچی میں اسرائیلی جارحیت اور ایران پر حملے کے خلاف احتجاج

کراچی میں اسرائیلی جارحیت اور ایران پر حملے کے خلاف وسیع احتجاج ہوا جس میں شہریوں اور علما نے بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مظلوم فلسطینی اور ایرانی عوام کی حمایت کا مطالبہ کیا۔ کراچی میں نمائش چورنگی پر مظاہرین نے فلسطین میں اسرائیلی بربریت اور ایران پر حملے کے خلاف بھرپور […]

ایران کو غیر مشروط طور پر سرنڈر کرنا ہوگا، ورنہ نیو کلیئر تنصیبات تباہ کر دیں گے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے سرنڈر نہ کیا تو اس کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران اب دفاعی لحاظ سے بالکل بے بس ہو چکا ہے اور مذاکرات کی خواہش بھی تاخیر کا […]

شکست کے باوجود پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، مگر کیسے

پاکستان آج نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود بہتر گول ایوریج کی بنیاد پر نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرگیا، جمعے کو سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا فرانس سے ہوگا۔ پاکستان ملائشیا میں کھیلے جانے والے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، پول بی کے آخری میچ […]

ایران پر اسرائیلی جارحیت کا چھٹا روز، میزائل پروڈکشن فیکٹریز اور میزائل لانچر تباہ کرنے کا دعویٰ

ایران پر چھٹے روز بھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے، لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر تہران سمیت مختلف مقامات کو نشانہ بنایا ہے، میزائل پروڈکشن فیکٹریز اور میزائل لانچر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق 50 سے زائد اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے تہران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ مشرق وسطیٰ میں […]

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارمنٹ (سی سی ڈی) اور اشتہاریوں کے درمیان مقابلہ ہوا، جہاں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی پولیس زیرحراست اغوا برائے تاوان کے ملزم طیب کو نشاندہی کے لیے شاد باغ لے کر جا رہی تھی […]

ہنزہ میں سیوریج کا پانی عطا آباد جھیل میں داخل، غیرملکی سیاح کی ویڈیو وائرل

پرفضا سیاحتی مقام ہنزہ میں سیوریج کا پانی عطا آباد جھل میں داخل ہونے لگا، غیرملکی سیاح کی ویڈیو وائرل ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی نے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کرتے ہوئے 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ دلفریب نظاروں کی وجہ سے دنیا میں مشہور عطا آباد جھیل کی […]

ایران سے 800 چینی شہریوں کومحفوظ مقام پر منتقل کردیا، چین

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ 800 چینی شہریوں کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے، ایک ہزار چینی شہری ابھی تک ایران میں موجود ہیں، جنگ کے دوران کسی چینی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوو جیاکن نے بدھ کے روز پریس کانفرنس […]

ایرانی میزائل کتنے طاقتور ہیں؟ کیا یہ جنگ کا نیا باب کھول سکتے ہیں؟

ایران نے اسرائل کے تل ابیب اور دیگر شہروں کو نشانہ بنا کر اپنے دفاعی ارادوں اور صلاحیتوں کا سخت پیغام دے دیا ہے۔ ہائپرسونک، بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے لیس ایرانی فوج اب پورے خطے میں خطرے کی علامت بن چکی ہے۔ آخر ایران کے پاس ایسی کون سی میزائل ٹیکنالوجی ہے جو جدید […]

بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات کو پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیشرفت قرار دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کو پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت قرار دے دیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہورہی جب ٹرمپ نے جنگ بندی میں ثالثی کا کردارادا کیا۔ سماجی […]