عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 312ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 700روپے کے اضافے […]
اینٹی بائیوٹکس کے نامکمل یا غیر ضروری استعمال کے سبب پاکستان کے شہری اینٹی مائیکروبیل مزاحمت کے بڑھتے ہوئے خطرے کی لپیٹ میں ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ملک میں ہر سال 2 سے 3 لاکھ افراد براہِ راست یا بالواسطہ طور پر ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے انفیکشنز کے باعث جان سے ہاتھ […]
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے اچانک دورے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈائریکٹر کو ناقص کارکردگی پر فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈائریکٹر کی برطرفی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معائنے کے دوران مریضوں کی دیکھ بھال اور انتظامی امور تشویش ناک […]
مختلف مثبت عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ نومبر میں آئی ٹی برآمدات 14فیصد اضافے سے 356ملین ڈالر پر آنے، درآمدات میں کمی کے رجحان اور روس کے ساتھ تیل توانائی کی تجارت وسرمایہ کاری بڑھانے کی اطلاعات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں […]
کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے عملے کی جانب سے مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی جس میں عملے کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ایک روز قبل کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر کا عین روانگی کے وقت پاسپورٹ پھاڑنے کے واقعے کی تحقیقات کیں […]
پاک بحریہ نے چین کے شہر ووہان میں ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز غازی کامیابی کے ساتھ لانچ کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کی ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز غازی کو چین کے شہر ووہان میں واقع شوانگ لیو بیس […]
شہرِ قائد میں پولیس کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں، ڈھائی سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل تاحال برآمد نہ ہو سکی، تاہم اسی موٹر سائیکل پر ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کا ای چالان مالک کے گھر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری کی موٹر سائیکل یکم اپریل […]
آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں فروخت ہونے والے سب سے مہنگے اوور سیز کھلاڑی بن گئے۔ 26 سالہ آسٹریلوی آل راؤنڈر کو کولکتہ نائٹ رائڈرز نے منگل کے روز 2026 کے سیزن کے لیے ہونے والی نیلامی میں 25 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے (77 کروڑ 68 لاکھ […]
پاکسان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر پنجاب سے ملاقات پر افواہوں کو بلاجواز پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا، اگر کہیں جاؤں گا تو خود بتادوں گا۔ ڈیرہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی […]
وزیر اعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی عمران خان کو ’قید تنہائی‘ میں رکھے جانے سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کے الزامات اور دعوؤں کو مسترد کردیا۔ اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نے برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز سے بات کی جہاں ان سے عمران خان کو ’قید تنہائی‘ […]