اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ مندی کے بعد مثبت آغاز، ایک لاکھ 16 ہزار کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے، گزشتہ روز کی بدترین مندی کے بعد 100 انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔ گزشتہ روز بدترین مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا مثبت […]

عوام تیاری کرلیں! ملک کے کئی علاقوں میں بارش ہونے والی ہے

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے […]

پی ٹی آئی رہنما شہریار ریاض کے گھر راولپنڈی پولیس کا چھاپہ

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی شہریار ریاض کے گھر پر راولپنڈی پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث گرفتاری سے بچ گئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک بھاری نفری نے اچانک شہریار ریاض کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا لیکن وہ […]

امریکہ نے بغیر وارننگ کے بین الاقوامی طلبا کے ویزے اچانک منسوخ کر دیے

امریکا کی جانب مختلف یونیورسٹیوں کے تقریباً 450 بین الاقوامی طلبا کے ویزے بغیر وارننگ جاری کیے اچانک منسوخ کردیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ بھر میں بین الاقوامی طلباء کو اچانک ملک بدری کے خطرات کا سامنا ہے کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ نے پیشگی اطلاع یا وضاحت کے بغیر طلباء کے ویزوں کو منسوخ […]

معدنی شعبے میں سرمایہ کاری: 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم آج شروع ہوگا

معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 آج سے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی شرکت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم […]

ڈونلڈ ٹرمپ کی چین پر 50 فیصد زائد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر 50 فیصد سے زائد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین سمیت ان ممالک پر مزید ٹیرف لگائیں گے جو ہم پر ٹیرف لگاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کئی ممالک […]

طور خم سرحد سے آج مزید 3,669 غیر ملکی افغانوں کو بے دخل کردیا گیا

ملک میں غیرقانونی طورپر رہائش پذیر غیرملکیوں کی بے دخلی جاری ہے، طور خم سرحد کے راستے آج مزید 3 ہزار 669 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو بے دخل کیا گیا، یکم اپریل سے اب تک اپریل تک مجموعی طور پر 11371 افغان باشندوں کو ملک بدر کیا گیا۔ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں […]

فارم ہاؤس چھاپہ: وائرل ویڈیو میں دکھائے گئے 55 افراد مقدمے سے ڈسچارج، 2 اہلکار معطل

پنجاب کے ضلع قصور میں فارم ہاؤس پر چھاپہ اور مبینہ فحش رقص، لاؤڈ اسپیکر اور منشیات کے استعمال کے الزام میں 25 خواتین اور 30 ​​مردوں کو گرفتار کرنے کے الزام میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نے تھانہ مصطفی آباد کے 2 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق مصطفی […]

پانی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، دانیال چوہدری

دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ پانی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، اگر ان کا مقصد کچھ اور ہے اور پاکستان نہیں ہے، استحکام نہیں ہے تو پھر مجھے نہیں معلوم کے معاملہ کہاں جائے گا۔ اگر پی ٹی آئی کی جماعت کا کوئی بندہ شور کرے کہ […]

ملک سے غیر قانونی مقیم افغانوں کی بے دخلی جاری، طور خم سرحد سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد افراد ملک بدر

ملک سے غیرقانونی مقیم افغانوں کی بے دخلی جاری ہے، آج طورخم سرحد سے ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد ملک بدر کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے اب تک گیارہ ہزار تین سو اکہترغیر قانونی مقیم غیرملکیوں کوبے دخل کیا جا چکا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی میں افغان سیٹیزن کارڈ […]