مرونل ٹھاکر 14 فروری کو رجنی کانت کے داماد سے شادی کررہی ہیں؟ اداکارہ کا ردعمل

بالی ووڈ اداکارہ مرونل ٹھاکر نے اداکار دھنوش کے ساتھ ویلنٹائن ڈے پر شادی کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ مرونل 14 فروری کو دھنوش کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیاں تیز ہوگئی تھیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں مرونل نے ان خبروں کو ہنستے ہوئے مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا ’’یہ 14 فروری تو یکم اپریل یعنی ’اپریل فول‘ جیسا دن بننے جارہا ہے، کیونکہ میں شادی نہیں کر رہی۔‘‘ اداکارہ کے اس مزاحیہ ردعمل نے واضح کر دیا کہ شادی سے متعلق تمام قیاس آرائیاں محض افواہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر چند پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں اداکار ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم مرونل کے بیان کے بعد ان خبروں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

مرونل ٹھاکر نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس شادی کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ سب محض قیاس آرائیوں کا نتیجہ ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یاد رہے کہ ماضی میں بھی مرونل ٹھاکر کا نام مختلف ساتھی فنکاروں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے، تاہم وہ عموماً ایسی خبروں کو نظرانداز کرتی آئی ہیں۔ دھنوش، جو اپنی ذاتی زندگی کے باعث بھی خبروں میں رہتے ہیں، اس معاملے پر ان کی طرف سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
 

Similar Posts