مشی خان ماہرہ خان سے بدسلوکی کے معاملے پر پھٹ پڑیں

اداکارہ مشی خان نے گزشتہ روز ماہرہ خان کو لندن میں بدسلوکی اور ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے پر وہاں کی انتظامیہ اور مقامی لوگوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مشی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان جو ہماری سپر اسٹار ہیں، ان کے […]

عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کل کون کون ملاقات کرے گا؟ فہرست بھجوا دی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے کل اڈیالہ جیل میں کون کون ملاقات کرے گا؟ پی ٹی آئی کی جانب سے فہرست بھجوا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کل جیل میں ملاقات کا دن ہے، پاکستان […]

بھارت سے پانی، تجارت اور انسداد دہشت گردی پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور ہمسائیہ ملک سے پانی کے مسئلے، تجارت اور انسداد دہشتگردی کے معاملے پربات چیت کےلیے تیار […]

وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے سپریم لیڈر سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ اور علاقائی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اعلامیے کے مطابق پیر کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں نائب […]

بھارت: لالو پرساد نے بیٹے کو پارٹی اور خاندان سے نکال دیا، وجہ کیا بنی؟

بھارت کے سینئر سیاستدان اور اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادیو نے اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاب یادیو کو پارٹی اور خاندان سے نکال دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 76 سالہ لالو پرساد یادیو نے اپنے بڑے بیٹے اور ریاستی اسمبلی میں پارٹی رہنما 37 سالہ تیج پرتاب […]

بلاول بھٹو زرداری کی پشاور میں پیپلز پارٹی کی ریلی پر حملے کی مذمت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں پیپلز پارٹی کی ریلی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں ہماری ریلی پر حملہ خیبرپختونخوا حکومت نے کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش کی، صوبے میں لاقانونیت اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج ہوا۔ اپنے بیان میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول […]

پنجاب میں 27 سے 31 مئی کے دوران آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق 27 سے 31 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی، گرد آلود ہوائیں اور بارش کی پیشگوئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، […]

شیخوپورہ کی نجی فیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے 4 مزدور جاں بحق

شیخوپورہ میں نجی فیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے 4 مزدور جاں بحق جبکہ 5 کی حالت غیر ہوگئی، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرگیس لیکج کو روک کر مزید مزدوروں کو متاثر ہونے سے بچالیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ فلائنگ پیپر مل خانپور میں پیش آیا، فیکٹری میں پلپ والے ٹب […]

حماس نے غزہ میں سیز فائر کیلئے امریکا کی تجویز مان لی

حماس نے غزہ میں سیزفائر کیلئے امریکا کی تجویز مان لی۔ امریکی نمائندے وٹکاف کی جانب سے پیش کردہ تجویز کے مطابق حماس کے جنگجو دو مراحل میں دس یرغمالیوں کو رہا کریں گے اور جنگ بندی کا دورانیہ 70 روز کا ہوگا۔ حماس کے ایک ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ […]

ساری زندگی جیل میں رہ لوں گا جھکوں گا نہیں، عمران خان کی پارٹی کو بڑی تحریک کی تیاری کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ساری زندگی جیل میں رہنے کے لیے تیار ہوں لیکن جھکوں گا نہیں، پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے، جو بھی ٹارچر کرلیں غلامی تسلیم نہیں کروں گا، اب لوگوں کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا بلکہ پورے پاکستان میں تحریک چلائیں […]