26 نومبر احتجاج کیس: سہیل آفریدی ودیگر کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر عدالت کا اظہار برہمی

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر ودیگر کا چالان جمع نہ کروانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے سہیل آفریدی ودیگر کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار […]

دہشت گردی کو صرف طاقت سے نہیں، اسباب ختم کرکے روکا جا سکتا ہے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی  پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو صرف طاقت سے نہیں، اس کے اسباب ختم کرکے روکا جا سکتا ہے۔ منصورہ میں جماعت اسلامی کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت سے قبضہ چھڑوانا ناگزیر ہوچکا ہے۔ کشمیر اور فلسطین جیسے […]

کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟

شہر قائد میں تیز دھوپ کے ساتھ معمول سے تیز ہوائیں چل پڑی ہیں جبکہ آج سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں جزوی طور پر بحال ہو سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی ہواؤں کی رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ تک بڑھ رہی ہے۔ کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران کم سے […]

راولپنڈی: جعلی کرنسی نوٹ رکھنے والے دو ملزمان گرفتار

چکلالہ پولیس نے جعلی کرنسی نوٹ رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ چکلالہ پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو ملزمان کے قبضے سے 2 لاکھ روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر […]

کراچی میں موبائل چوری کے دوران قتل؛ مجرمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

کراچی میں موبائل چوری کے دوران قتل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مجرمان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ یہ واقعہ 2011 کا ہے اور اس کی […]

درندہ صفت ملزم نے 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نالے میں پھینک دیا

درندہ صفت ملزم نے چار سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نالے میں پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق قصور کے ڈی  ایچ کیو اسپتال سے لاہور جنرل اسپتال ریفر کی گئی مبینہ جنسی تشدد کا شکار 4 سالہ بچی کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق […]

ایپسٹین اسکینڈل میں نیا موڑ، شہزادہ اینڈریو برطانوی شاہی لاج سے بے دخل

ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق تازہ دستاویزات سامنے آنے کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے سابق رکن شہزادہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو شاہی لاج سے نکال دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ نئی دستاویزات میں سامنے آنے والے الزامات کے تناظر میں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شہزادہ اینڈریو کے بھائی […]

شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم اپنے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ گوجر خان کے علاقے میں راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسا دے کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست […]

نامور اداکارہ نے شوہر کی پہلی بیوی کیساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بتادیا 

سینئر پاکستانی اداکارہ اسما عباس نے اپنے شوہر کی پہلی بیوی کیساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بتادیا۔  پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ اسما عباس ڈمپخت، جی ٹی روڈ، اکبری اصغری، خُمار، ڈلڈل، رانجھا رانجھا کردی، چپکے چپکے، چوہدری اینڈ سنز، رد، من جُوگی، بیبی باجی کی بہوائیں اور دستک جیسے ہٹ ڈراموں […]

نیب نے آئی ایس ایم مارٹ گروپ اسکینڈل کے متاثرین کو رقوم کی واپسی شروع کردی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان کی تاریخ کے بڑے مالیاتی فراڈ “آئی ایس ایم مارٹ گروپ اسکینڈل” کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے ریاست پر عوامی اعتماد کی بحالی کی جانب ایک اور اہم کامیابی حاصل کرلی۔ نیب اسلام آباد / راولپنڈی کی پیشہ ورانہ مہارت اور انتھک محنت کے نتیجے میں اب […]