کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟

شہر قائد میں تیز دھوپ کے ساتھ معمول سے تیز ہوائیں چل پڑی ہیں جبکہ آج سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں جزوی طور پر بحال ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی ہواؤں کی رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ تک بڑھ رہی ہے۔

کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران کم سے درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کئی روز کے دوران موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔

Similar Posts