پاکستانی فلم اسٹار میرا دفتر میں سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فلم اسٹار میرا آفس میں موجود تھیں تاہم سیڑھیاں اترتے ہوئے گر کر زخمی ہوگئیں۔ میرا کو ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے اور ان کو کمر میں چوٹیں آئی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلم […]
اپر چترال میں پشاور سے چترال جانے والی ایک فلائنگ کوچ کو کوراغ کے مقام پر دریا کے کنارے حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ حغکام کے مطابق اپر چترال میں مسافر کوچ کے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج نے شدید موسمی […]
پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ سینیٹ میں پھر اٹھادیا، وزیرقانون اعظم تاڑ کہتے ہیں یہ معاملہ عدالت اور جیل حکام کے مابین ہے، حکومت کا کنٹرول نہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت شروع ہوا تو پی ٹی آئی رہنما فلک […]
ایران کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگی طیاروں، میزائل اور جہاز کا ایک گروپ بھیجا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے ممکنہ طور پر ایران کی جانب پیش قدمی کے لیے مشرق وسطیٰ میں صف بندی شروع کردی۔ امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون نے بتایا کہ جنوبی چین کے […]
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر جاری نوٹس کے مطابق چییف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو 22 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب […]
بِگ بیش لیگ میں آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کے شاٹ پر رن لینے سے انکار کردیا۔ بابر اعظم نے اسمتھ کے انکار پر ناگواری کا اظہار کیا۔ سڈنی تھنڈرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم نے 11 ویں اوور کی تیسری، چوتھی […]
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تقریبات آج سے بھرپور انداز میں شروع ہوگئی ہیں، جس نے شوبز اور سیاسی حلقوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی خاص توجہ حاصل کرلی ہے۔ جنید صفدر کا رشتہ شانزے علی روحیل سے طے پایا ہے، جو مسلم لیگ (ن) […]
دبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والے جان لیوا گیمز اور چیلنجز کے بڑھتے رجحان پر سخت وارننگ جاری کردی۔ دبئی پولیس کے مطابق تفریح کے نام پر پھیلنے والے کئی وائرل سوشل میڈیا چیلنجز نوجوانوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں۔ ان انتہائی خطرناک چیلنجز میں اسکل بریکر گیم، چوکنگ گیمز […]
اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو دو دن میں رولز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا تھا آج حکم پر عمل درآمد ہوگیا۔ ہائی کورٹ کی […]
بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کے ہم شکل نوجوان ماضی میں کئی بار سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرچکے ہیں، مگر اس بار منظر کچھ مختلف اور کہیں زیادہ دلکش ہے۔ اس مرتبہ ویرات کوہلی کی شکل سے مشابہت رکھنے والا کوئی نوجوان نہیں بلکہ ایک معصوم سا بچہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن […]