شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

امت مسلمہ آج شب برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گی، اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میں خصوصی شب بیداری کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مساجد میں آج رات بھر نوافل ادا کیے جائیں گے، شہری رات بھر نوافل کے ساتھ خدائے بزرگ و برترکی بارگاہ میں اپنی، فیملیز اور احباب کی […]

سندھ پبلک سروس کمیشن نے مشترکہ مقابلہ جاتی امتحان 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) نے مشترکہ مقابلہ جاتی امتحان (سی سی ای) 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت صوبائی محکموں کی گریڈ 17 اور گریڈ 16 کی مختلف آسامیوں کے لیے 152 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔ کمیشن کے اعلامیے کے مطابق […]

کوٹری، مسافر وین ٹرالر سے ٹکرا گئی، بچی اور خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

کراچی–حیدرآباد موٹروے پر کوٹری کے قریب تیز رفتار مسافر وین آگے چلنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں وین ڈرائیور 35 سالہ عمران علی، 45 سالہ زرمین […]

حیدرآباد، تھانہ ہٹڑی میں سگ گزیدگی کے دو سنگین واقعات، علاقے میں خوف و ہراس

تھانہ ہٹڑی کے علاقے حیدرآباد میں دو سنگین سگ گزیدگی کے واقعات پیش آئے، جس سے مقامی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہالاناکہ کے علاقے ملکہ نگر میں ایک آوارہ کتے نے 10 سالہ بچے ایان کے گال اور جبڑے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بچے کے گال پر زخم […]

کراچی، کیماڑی میں پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ملزم دوران علاج دم توڑ گیا

شہر قائد میں کیماڑی کے تھانہ پاک کالونی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ پرانا گولیمار کے قریب پیش آیا جہاں پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ نے […]

لاحاصل منفی سیاست

بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اپنے بھائی کی رہائی کی جو کوششیں کر رہی ہیں وہ ان کا جمہوری حق ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ماضی میں محترمہ نصرت بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے بھی بھٹو صاحب کی رہائی کی تحریک چلائی تھی اور دونوں کو مارشل لا دور میں […]

بلوچستان میںدہشت گردی کی آگ

بلوچستان میں دہشت گردی محض ایک صوبہ تک محدود نہیں اورنہ ہی اسے ایک صوبائی فریم ورک کی بنیاد پر دیکھ کر نتائج اخذ کرنا چاہیے۔یہ جنگ پاکستان کی جنگ ہے اور اس کا اثر ملک کی مجموعی سیاست،معیشت اور سیکیورٹی کے حالات پر دیکھنے کو ملے گا۔ ہماری سیاسی اشرافیہ کا المیہ یہ ہی […]

شہرت اور رسوائی جڑواں بہنیں

باقی صدیقی کا شعر ہے کچھ ایسی بات اڑی ہے ہمارے گاؤں میں کہ چھپتے پھرتے ہیں ہم’’بیریوں‘‘ کی چھاؤں میں جس طرح غم اور خوشی جڑواں بہنیں ہیں اسی طرح یہ ’’شہرت‘‘ اور’’رسوائی‘‘ بھی جڑواں بہنیں رہیں۔بلکہ اتنی مشابہ اور ہم شکل ہیں کہ اکثر لوگ ان کے درمیان فرق بھی معلوم نہیں کرپاتے […]

گلوبل ولیج عالمی جنگل میں بدل رہا ہے

ہم جیسے اکثر تیسری دنیا والے اقوامِ متحدہ کو پانچ ویٹو طاقتوں کی لونڈی سمجھتے آئے ہیں۔ پھر بھی کم از کم انیس سو نواسی تک سفید پوش عالمی روایات میں کسی حد تک جان باقی تھی۔اسی سال جب امریکا نے پانامہ کے ڈکٹیٹر جنرل مینول نوریگا کو اغوا کرنے کے لیے فوجی بھیجے تو […]

شب برأت میں نبی کریم ﷺ کے معمولات

 حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ میں نے ایک رات رسول اﷲ ﷺ کو نہ پایا۔ تو آپؐ کو بقیع (مدینہ کے قبرستان) میں پایا۔ آپؐ نے فرمایا: ’’اے عائشہؓ! کیا تجھے اس بات کا ڈر تھا کہ اﷲ اور اس کا رسولؐ تجھ پر زیادتی کرے گا ؟ انھوں نے عرض کیا: یارسول اﷲ […]