دفتر خارجہ نے ایمان مزاری کیس میں جج کے ایران سے متعلق ریمارکس کو ذاتی رائے قرار دے دیا

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی  نے وکیل ایمان مزاری کیس میں جج افضل مجوکہ کے ایران سے متعلق ریمارکس کو ذاتی رائے قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا ہے کہ رواں ہفتے صدر مملکت متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں، دورہ دونوں ممالک کے […]

جرمنی کے لیے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

جرمنی کے لیے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ 300 جرمن درآمد کنندگان تک براہ راست رسائی کے لیے جرمن حکومت کی گرین پاکستان پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 15 ٹاول ایکسپورٹرز نے جرمن ڈیو ڈیلیجینس لاء کے مطابق اپنی سسٹین ایبلٹی رپورٹس مکمل کرلی ہیں۔ ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میں منعقدہ ورکشاپ […]

جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں پاک چائنا معدنی تعاون فورم کا شاندار انعقاد

فورم کا انعقاد پاکستان میں قائم چائنا چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام کیا گیا جس کا مقصد باہمی صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے معدنی شعبہ میں تعاون کو مزید بڑھانا ہے۔ فورم میں 71 چینی کمپنیوں اور 133 پاکستانی کمپنیوں کے 850 سے زائد افراد شریک ہوئے۔ فورم کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے […]

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل امریکا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پر پابندی عائد

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل امریکی ٹیم کو اپنے تجربہ کار بلے باز سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کے ایرون جونز پر اینٹی کرپشن کوڈ کی پانچ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کر دیا ہے۔ […]

پنجاب حکومت کی جنسی زیادتی کو زنا بالرضا قرار دینے سمیت 3 نظرثانی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر

پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے جنسی زیادتی کو زنا بالرضا قرار دینے سمیت تین فیصلوں کے خلاف نظرثانی درخواستیں دائر کر دیں۔ نظرثانی درخواستیں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احمد رضا گیلانی کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی گئیں۔ خاتون کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کو زنا بالرضا قرار دینے کے فیصلے، 16 […]

عمران خان معمولی طبی کارروائی کے بعد اسپتال سے جیل واپس آگئے ہیں، عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندوں ے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ آنکھوں کے طبی ماہرین نے اڈیالہ جیل میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ طبی ماہرین نے تجویز […]

جلاوطن شیخ حسینہ نے بنگلادیش کے عام انتخابات کو مسترد کر دیا

بنگلا دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بھارت میں جلاوطنی کے دوران ملک میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا قومی عدم استحکام کو جنم دے سکتا ہے۔ شیخ حسینہ نے خبر رساں ادارے کو ای میل کے ذریعے […]

برطرف ملازم کی بحالی اور واجبات کی ادائیگی سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

سپریم کورٹ نے برطرف ملازم کی بحالی اور واجبات کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے فیصلہ دیا کہ غلط برطرفی کا شکار ملازم پچھلے تمام واجبات پانے کے حقدار قرار ہے۔ سپریم کورٹ نے بقایا جات ادائیگی کے فیصلے کے خلاف سرکاری اپیلیں مسترد کر دیں۔ سپریم کورٹ نے […]

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، تمام 15 افراد ہلاک

بوگوٹا: کولمبیا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 15 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ وینزویلا کے ساتھ کولمبیا کی مشرقی سرحد کے قریب ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق طیارہ کوکوٹا سے اوکانا […]

نیب نے گڈو بیراج منصوبے میں بدعنوانی کیخلاف زیر التوا تحقیقات کی خبروں کی تردید کردی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے گڈو بیراج کی مرمت اور بحالی کے منصوبے میں مبینہ مالی بدعنوانی کیخلاف زیر التوا تحقیقات کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب سکھر نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی کہ بعض میڈیا ذرائع پر یہ خبریں گردش […]