تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندوں ے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ آنکھوں کے طبی ماہرین نے اڈیالہ جیل میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ طبی ماہرین نے تجویز کیا کہ معمولی طبی کارروائی کیلئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو پمز لے جانا ضروری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ طبی ماہرین کی سفارش پر گذشتہ ہفتہ کی رات بانی چئیرمین کو پمز لے جایا گیا۔بانی پی ٹی آئی کی تحریری رضامندی کے بعد کارروائی ہوئی جس کے بعد انہیں ضروری ہدایات کے ساتھ واپس اڈیالہ جیل لے جایا گیا۔
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ طبی کارروائی کے دوران بانی چئیرمین پی ٹی آئی صحت مند تھے۔تمام قیدیوں کو طبی سہولت تک رسائی حاصل ہوتی ہے، یہ رولز کے مطابق ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طبی کارروائی طبی ماہرین کی سفارش اور ان کی رضامندی کے بعد ہوئی۔ بانی چئیرمین پی ٹی آئی صحت مند ہیں۔