فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے، وڈیوز بنانے پر پابندی کےلیے درخواست دائر 

فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے اور وڈیوز بنانے پر پابندی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ایک شہری نے فیصل مسجد کی حرمت کے تحفظ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی درخواست جمع کرائی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز سے مشاہدے […]

پاکستان کا جنوبی افریقا کو وائٹ واش کرنے کا مشن، تیاریاں جاری

پاکستان ٹیم ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کو دو ٹیسٹ میچز میں وائٹ واش کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے فتح کے بعد پاکستان ٹیم کا مورال بلند ہے اور کھلاڑی دوسرے میچ میں بھی فتح کے لیے پر امید ہیں۔ قومی اسکواڈ نے راولپنڈی اسٹیڈیم […]

اسلام  آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری؛ چیف جسٹس سمیت 9 ججز سماعت کریں گے

ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق 20 تا 24 اکتوبر 9 ججز سنگل بینچز میں مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 3 ڈویژن بینچ اور ایک اسپیشل ڈویژن بینچ کیسز کی […]

48 گھنٹوں میں خوارج گل بہادر گروپ کے 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں، عطا اللہ تارڑ

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی اور جنوی وزیرستان میں خوارج گل بہادر گروپ پر جوابی حملوں میں 100 سے زائد خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔ اپنے ایکس (ٹویٹ) اکاؤنٹ پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پاک افغان سرحد کے نزدیک شمالی […]

وزیر خارجہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر گفتگو

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور حالیہ اعلیٰ سطح کے  روابط پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دوسری […]

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحا میں اہم مذاکرات آج ہوں گے

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحا میں اہم مذاکرات آج ہوں گے۔ وزیر دفاع کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج دوحا میں افغان طالبان کے نمائندوں سے اہم مذاکرات کرے گا۔  ان مذاکرات میں پاکستان کے خلاف سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے فوری خاتمے اور پاک افغان […]

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نظر ہوگیا

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نظر ہوگیا۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ […]

سر سید احمد خان کے یوم پیدائش پر پُروقار تقریب؛ امت مسلمہ کے عظیم رہنما کو خراج تحسین

سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی  اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام برصغیر کے عظیم مفکر سرسید احمد خان کا یوم پیدائش روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ ممتاز اسکالرز محترمہ ارم اکبر علی خان، پروفیسر سحر انصاری، محترمہ نگار سجاد ظہیر، طارق سبزواری و دیگر […]

پاکستان میں سعودی عرب کے اشتراک سے سے گو اے آئی ہب کا افتتاح

اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے اشتراک سے گو اے آئی ہب پاکستان کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ گو اے آئی ہب کا قیام ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینے کی سمت ایک تاریخی پیش رفت کی حیثیت رکھتا ہے۔ پیش قدمی وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور سعودی کمپنی “گو ٹیلی کام” […]

ابھی تو گھر کے ڈھیروں کام پڑے ہیں؛ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا انتقال کی افواہوں پر ردعمل

پی ٹی وی کے سنہری دور کی نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ الحمد اللہ خیریت سے ہیں اور روز مرہ کے امور کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی معروف سابق نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔ ان […]