شرح سود کے تعین کے لیے اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری

0 minutes, 0 seconds Read
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور توانائی کے عالمی بحران کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا گہرائی سے جائزہ لے رہی ہے۔

اجلاس میں افراطِ زر پر پڑنے والے دباؤ اور مجموعی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کے تعین پر غور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ جائزے میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 10.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔

Similar Posts