پاک امریکہ تجارتی مذاکرات میں پیش رفت، آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک نے آئندہ ہفتے تک معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ پاکستان اور امریکہ کے سیکریٹری تجارت کے درمیان ایک ورچوئل میٹنگ ہوئی، جو 24 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 8 بج کر 30 منٹ پر منعقد ہوئی۔

اجلاس میں فریقین نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تکنیکی سطح کے تمام امور آئندہ ہفتے تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ میٹنگ کے دوران دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ تجارتی معاہدہ دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت پیدا کرے گا اور یکساں فوائد کے حصول کو یقینی بنائے گا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران مختلف شعبوں میں ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں حکومتوں نے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ جلد ہی ایک جامع تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا جو پاکستان اور امریکہ دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

Similar Posts