واٹس ایپ نے مِس کال پر نئی وائس میل جیسے فیچر پر تجربہ شروع کر دیا

0 minutes, 0 seconds Read

واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئی اور مفید فیچر پر کام کر رہا ہے جو وائس کالنگ کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ تازہ ترین بیٹا ورژن 2.25.23.21 میں اس فیچر کا مشاہدہ معروف ویب سائٹ WABetaInfo نے کیا ہے۔

س نئے فیچر کے تحت، اگر کوئی واٹس ایپ کال اٹینڈ نہ کی جائے تو کال کرنے والے کو ’کال دوبارہ کریں‘ اور ’کینسل‘ کے ساتھ ایک نیا آپشن ’وائس پیغام ریکارڈ کریں‘ بھی نظر آئے گا۔ اس فیچر کی مدد سے صارف فوری طور پر ایک آڈیو پیغام ریکارڈ کر کے کال نہ اٹھانے والے فرد کو بھیج سکتا ہے، بغیر اسکرین چھوڑے یا چیٹ میں واپس جائے۔

یہ بٹن نہ صرف کال اسکرین پر بلکہ اُس شخص کی چیٹ ونڈو میں بھی ظاہر ہوتا ہے جس نے کال مس کی ہو، تاکہ پیغام بھیجنا مزید آسان اور تیز ہو جائے۔ اگرچہ واٹس ایپ پہلے ہی وائس میسج بھیجنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، مگر یہ نیا آپشن وقت بچانے اور ہنگامی صورتحال میں فوری پیغام رسانی کے لیے خاص طور پر مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

فی الحال یہ فیچر صرف محدود بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے اور ابھی تک واٹس ایپ یا اس کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی جانب سے اس کے عوامی ریلیز کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

Similar Posts