ندا نے ایک بار طیش میں آکر ٹی وی توڑ دیا تھا، یاسر نواز کا انکشاف

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف ہدایتکار اور اداکار یاسر نواز نے اہلیہ ندا یاسر کے غصے سے متعلق انکشاف کر دیا۔ اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ ان کی اہلیہ میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے غصے میں آکر ٹی وی توڑ دیا تھا۔ حال ہی میں یاسر نواز […]

مکہ مکرمہ: حج کے تجربے کو منفرد بنانے والی خواتین ٹور گائیڈز

مکہ مکرمہ میں اس سال ریکارڈ تعداد میں آنے والے معتمرین کے لیے خواتین ٹور گائیڈز ایک اہم سہولت ثابت ہو رہی ہیں۔ یہ گائیڈز نہ صرف مختلف زبانوں پر عبور رکھتی ہیں بلکہ مکہ مکرمہ کی تاریخ اور مقدس مقامات کے بارے میں بھی گہرا علم رکھتی ہیں، جو زائرین کے لیے ان کے […]

عمران خان کی ملاقاتوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے عمران خان کی ملاقاتوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپریڈنٹ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے […]

کراچی: چار لڑکیوں کی گمشدگی کا کیس، مہلت مانگنے پر عدالت برہم

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گلشن معمار سے چار لڑکیوں کی گمشدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی اور تفتیشی افسر کو فوری طور پر طلب کر لیا۔ عدالت نے آئی جی سندھ سے یہ سوال کیا […]

انتخاب کے دو ماہ بعد ہی ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی، گیلپ سروے

انتخاب کے دو ماہ بعد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی۔ گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت 47 فیصد سے گھٹ کر 43 فیصد ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ پروجیکٹ 2025، ٹیرف کی دھمکیوں اور عجیب وغریب خیالات جیسے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل […]

کراچی: تیز رفتار ایمبولینس نے راہگیر لڑکی کو ٹکر مار دی، ڈرائیور گرفتار

کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ایمبولینس نے راہگیر لڑکی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق ایمبولینس میں ایک انتہائی نگہداشت کے مریض کو ایمرجنسی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، کہ اچانک خاتون […]

ویرات کوہلی کے جذباتی مداح غلط ’ارشد‘ کے دشمن بن گئے

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے ایک میچ میں ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر ان کے کچھ جذباتی مداحوں نے نام کی مشابہت کے باعث بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نفرت انگیز تبصرے کر دیے۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلے گئے […]

افغان مہاجرین کی واپسی کا دوسرا مرحلہ، اب تک کتنے خود سے واپس جا چکے؟

خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے دوسرے مرحلے میں اب تک 153 افراد افغانستان جا چکے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، 2 اپریل کو 27 افراد نے طورخم کے راستے واپسی اختیار کی، جبکہ اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 77 ہزار 434 مہاجرین اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔ جبری […]

انتخابی مہم کے دوران آسٹریلوی وزیراعظم اسٹیج سے گر پڑے

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس ایک الیکشن مہم کے دوران اسٹیج سے گر پڑے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انتھونی البانیس نیو ساؤتھ ویلز میں مائننگ اینڈ انرجی یونین کانفرنس کے ایک اسٹیج سے گر گئے۔ رپورٹ کے مطابق سینٹر لیفٹ لیبر پارٹی کے رہنما البانیس نیو ساؤتھ ویلز میں منعقدہ مائننگ اینڈ […]

کشمور میں اغوا ہونے والے کسٹمز انسپکٹر اور اہلکار تاحال بازیاب نہ ہو سکے

کشمور میں ڈاکوؤں کی جانب سے چیک پوسٹ سے اغوا کیے گئے کسٹمز انسپکٹر، اہلکار اور خانساماں تاحال بازیاب نہ ہو سکے۔ ڈاکوؤں نے مغوی اہلکاروں کی ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ڈاکو کشمور کی ایک چیک پوسٹ پر تعینات کسٹمز […]