انڈر 19 ورلڈکپ سپر سکسز: پاکستان اور نیوزی لینڈ آج مدمقابل آئیں گے

آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کے سپر سکس مرحلے میں گرین شرٹس آج نیوزی لینڈ سے نبرد آزما ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپر سکسز گروپ 2 میں موجود پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا۔

آج کھیلے جانے والے گروپ 2 کے دوسرے میچ میں بھارت اور زمبابوے مدمقابل آئیں گے۔

ایونٹ میں شریک پاکستانی جونیئر ٹیم نے گزشتہ روز تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں بھرپور پریکٹس کی۔

کھلاڑیوں نے کوچز کی زیرنگرانی نیٹ سیشنز اور فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر مکمل توجہ دی گئی۔

Similar Posts