امریکا نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ ایران سے ڈیل ہوگی تو یورینیم افزودگی نہ کرنے پر ہی ہوگی، ایران کا کہنا ہے یورینیم افزودگی ایسی چیز نہیں جو روکی جا سکے۔
ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے ایران اسٹیو وٹکاف نے واضح کہا ہے کہ اگر ایران سے کوئی جوہری ڈیل ہوتی ہے تو وہ صرف اس صورت میں ممکن ہوگی جب ایران یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر بند کرے گا۔
ان کا کہنا ہے ککہ ہم ایران کو ایک فیصد بھی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دے سکتے، یہ ہماری واضح ریڈ لائن ہے۔
دوسری جانب ایران نے امریکی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یورینیم افزودگی کوئی ایسی چیز نہیں جو روکی جا سکے، اور اسٹیو وٹکاف جیسے لوگ مذاکرات کی حقیقت سے بہت دور ہیں۔
ایران نے کہا کہ امریکا کی غیر حقیقی توقعات ہی بات چیت کے عمل میں رکاوٹ بنتی ہیں۔