مغربی بنگال میں یونیورسٹی کے قریب دیوار پرآزاد کشمیر اور آزاد فلسطین کے نعرے درج

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں جادھو پور یونیورسٹی کے گیٹ نمبر تین کے ایک قریب ایک دیوار پر آزاد کشمیر اور آزاد فلسطین کے نعرے درج کیے گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ’آزاد کشمیر‘ اور ’آزاد فلسطین‘ نعرے تحریر کیے جانے کے بعد یونیورسٹی میں ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔ یہ واقعہ […]

دریائے سندھ پر نہریں بنانے کے خلاف اساتذہ کے ساتھ طلبہ بھی سڑکوں پر نکل آئے، بھرپور احتجاج

دریائے سندھ پر نئی کینالز بنانے کے خلاف سندھ کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلبہ بھی سڑکوں پر نکل آئے، سندھ کے ضلع خیرپور، سجاول اور نوشہرو فیروزمیں اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ دریائے سندھ میں کینالز نکالنے کے خلاف سندھ کے 3 اضلاع میں احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں، […]

میری ٹائم وزارت کا نیااسکینڈل؛ 2 آپریشنل جہاز فروخت، خزانے کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان

میری ٹائم کی وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد جہازوں کی فروخت کا اسکینڈل سامنے آگیا، پی این ایس سی کی جانب سے 2 آپریشنل تیل کے جہاز فروخت کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق لاہور جہاز یومیہ 27 ہزار500 ڈالرز پرعراقی بندرگاہ پر ٹھیکے پر تھا، جبکہ کوئٹہ جہاز پاکستانی ریفائنریز کے ٹھیکے […]

پاکستان پوسٹ میں خلاف ضابطہ 381 بھرتیوں کا انکشاف

چیئرمین کمیٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ میں خلاف قواعد بھرتی کیے گئے 381 افراد ابھی تک عہدوں پر بیٹھے ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی ) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پوسٹل سروسز میں غیر […]

پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے۔ سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوئے ہیں، محمد یوسف کو پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد کیا ہوا؟ محمد یوسف کا […]

کراچی میں پارک کی کھدائی کے دوران بوریوں میں دفن اسلحہ برآمد

کراچی کےعلاقے سرجانی ٹائون میں پارک کی کھدائی کے دوران بوریوں میں دفن اسلحہ اور سیکڑوں گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ سرجانی ٹائون میں پارک کی کھدائی کے دوران بوریوں میں دفن متعدد ہتھیار ، سینکڑوں گولیاں برآمد کر لی گئیں، ہتھیاروں میں رائفل بھی شامل ہیں، اسلحہ کو فارنزک کے لیے بھیجوایا جائے گا۔ […]

پشین: آٹاکی تقسیم کے دوران خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا، ویڈیو وائرل

بلوچستان کے ضلع پشین میں آٹا کی تقسیم کے دوران غریب خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا، خاتون پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ پشین کے علاقے کلی کربلا میں آٹا تقسیم کے دوران ایک خاتون آٹا کا تھیلا بیٹے کو دے کر دوبارہ لائن میں لگی تو انتظامیہ کی جانب […]

جیکب آباد: قتل سے متعلق جرگہ میں فریقین پر ایک کروڑ 89 لاکھ جرمانہ

سندھ کے علاقے جیکب آباد میں قتل سے متعلق جرگہ میں فریقین پر ایک کروڑ 89 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ جیکب آباد کےعلاقے قادر پور میں 4 افراد کے قتل سے متعلق جرگہ ہوا، جس میں فریقین پر مجموعی طور پر ایک کروڑ اناسی لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ خاندانی ذرائع […]

سندھ حکومت کی جانب سے کراٹے ماسٹر اشرف طائی کی مالی مدد کر دی گئی

سندھ حکومت کی جانب سے کراٹے ماسٹر اشرف طائی کی مالی مدد کر دی گئی، آج نیوز نے اشرف طائی کی علالت کی خبر دی تھی۔ سندھ حکومت کی جانب سے کراٹے ماسٹر اشرف طائی کو محکمہ کھیل نے 20 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔ ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق نے گھر جاکر اشرف طائی […]

تحریک عدم اعتماد کو روکنے کی کوشش شرمناک تھی، آرٹیکل 6 نہ لگانے کا فیصلہ سیاسی تھا، اعظم نذیر تارڑ

سینیٹ کے اجلاس میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ٓہے کہ تحریک عدم اعتماد کو روکنے کی کوشش شرمناک تھی۔ آرٹیکل 6 نہ لگانے کا فیصلہ سیاسی تھا۔ اپوزیشن رہنما شبلی فراز نے کہا کہ وزیرقانون کو یاد نہیں سندھ ہاؤس میں منڈی لگی تھی، چئیرمین سینیٹ کے الیکشنز غیر قانونی۔ چھبیسویں آئینی ترمیم […]