افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں خطے اور دنیا بھر کیلیے سنگین چیلنج

افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں خطے سمیت عالمی سطح پر بھی  سنگین چیلنج    بن گئی ہیں۔ افغان طالبان رجیم  کی  پشت پناہی میں افغان  دہشت گرددنیا بھر کے امن و امان  کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔  افغان  دہشت گرد  بیرون ِ ملک دہشت گردی  کی متعدد کارروائیوں  کے ساتھ ساتھ سنگین […]

پاکستان کا ڈیجیٹل معیشت اور بٹ کوائن ٹیکنالوجی کی جانب مضبوط قدم؛ترقی کی نئی جہتیں روشن

پاکستان کے جدید ڈیجیٹل معیشت اور بٹ کوائن ٹیکنالوجی کی جانب بڑھنے کے نتیجے میں ملک میں ترقی کی نئی جہتیں روشن ہو رہی ہیں۔ کرپٹو ریگولیشن میں نمایاں پیش رفت  کے باعث پاکستان عالمی سطح  پر مرکز نگاہ بن گیا  ہے۔ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے ابوظبی […]

ایشیز: سیریز گنوانے کے بعد انگلینڈ پہلی فتح کے نزدیک پہنچ گیا

ابتدائی تین میچز ہار کر سیریز گنوانے کے بعد انگلینڈ پہلی فتح کے نزدیک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف ملا ہے۔ انگلینڈ نے چائے کے وقفے […]

ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کا جسدِ خاکی استنبول سے کراچی پہنچ گیا

معروف سیاسی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کا جسدِ خاکی ترکیہ کے شہر استنبول سے کراچی پہنچ گیا۔ اہلِ خانہ، قریبی عزیز و اقارب اور پارٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر موجود تھی۔ جسدِ خاکی وصول کرنے کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کراچی اولڈ ٹرمنل پہنچے، جہاں […]

بے نظیر قتل کیس؛ 18سال بعد بھی الجھی گتھیاں نہ سلجھ سکیں

مسلم امہ و پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کی 18سال سے الجھی گتھیاں آج تک نہ سلجھ سکیں، قتل کے بعد پیپلز پارٹی8 سال اقتدار میں رہنے باوجود بے نظیر کے اصل قاتل بے نقاب کرنے میں مکمل ناکام اور بے بس رہی۔  10 سال مقدمہ انسداد دہشت […]

الوداع ملتان سلطانز، ویلکم نئی فرنچائز، سابقہ اونرز نے ارادہ کر لیا

الوداع ملتان سلطانز، ویلکم نئی فرنچائز، سابقہ اونرز نے ارادہ کر لیا، پی ایس ایل کی مہنگی ترین فرنچائز کا معاہدہ ختم ہو چکا، رسمی مہر 31 دسمبر کو ثبت ہو گی، حیران کن طور پر ترین گروپ نے نئی ٹیموں کی بڈنگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا،دستاویزات جمع کرا دی گئیں، ہفتے […]

چین: دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن بجلی بنانے لگی

چینی کمپنی منگ یانگ اسمارٹ انرجی نے دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن بنا لی جو گوانگزو شہر کے ساحل پر نصب ہو چکی ہے۔  اس کی دو ٹربائنیں مل کر 50 میگاواٹ بجلی بناتی ہیں۔ ہر ٹربائن 951 فٹ چوڑی اور 541 فٹ بلند ہے۔ایسی دس ونڈ ٹربائنیں مل کر ’’ہوائی فارم‘‘بناتی ہیں […]

امریکا کی پاکستان کو ریل انجن فراہمی اور معدنی وسائل میں تعاون کی پیشکش

امریکی انتظامیہ نے پاکستان سے امریکی ساختہ لوکوموٹیوز (ریل انجن ) کی فروخت اور ملک میں موجود معدنی وسائل کے حوالے سے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بات چیت  دوماہ قبل وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کے واشنگٹن دورے کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاس کے […]

وجے ہزارے ٹرافی: پہلے ہی دن رنز اور سنچریوں کی بارش، نئے ریکارڈز، بولرز اور پچز پر سوالات

بھارت کے ون ڈے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی کے موجودہ سیزن کا آغاز بدھ کو ہوا اور پہلے ہی دن رنز اور سنچریوں کے انبار لگ گئے۔ ٹورنامنٹ میں غیر معمولی بیٹنگ کے باعث کئی نئے ریکارڈ قائم ہوئے جبکہ بولرز کی کارکردگی اور پچز کی تیاری پر سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ وجے […]

بے نظیر بھٹو سمیت 23 کارکنوں کی شہادت کی 18ویں برسی آج منائی جائے گی

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو سمیت 23 کارکنوں کی شہادت کی 18 ویں برسی آج منائی جائے گی۔ 18سال قبل 27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ میں بینظیر بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کے 23کارکناں کی شہادت سیاسی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے ۔اس موقع پر صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ […]