ابتدائی تین میچز ہار کر سیریز گنوانے کے بعد انگلینڈ پہلی فتح کے نزدیک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف ملا ہے۔
انگلینڈ نے چائے کے وقفے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنالیے ہیں اور اس کو فتح کے لیے مزید 98 رنز درکار ہیں۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کو پانچ میچز کی سیریز میں 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔