شیر دیکھ کر آدمی بھاگا، انسان دیکھ کر شیر بھی فرار، ویڈیو وائرل

0 minutes, 0 seconds Read

بھارتی ریاست گجرات میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص اور شیر کا آمنا سامنا ہونے پر دونوں ایک دوسرے سے ڈر کر بھاگ نکلے جبکہ یہ لمحہ دیکھنے والوں کے لیے حیرت کا باعث بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ گجرات کے ضلع جونا گڑھ کی تحصیل ڈونگر پور کے گاؤں پٹا پور میں واقع ایک سیمنٹ فیکٹری کے باہر پیش آیا۔ جہاں ایک شخص اور شیر کی اچانک مڈبھیڑ اس وقت دلچسپی کا مرکز بنی جب دونوں خوفزدہ ہوکر مخالف سمت میں بھاگ نکلے۔

واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں یہ منظر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ فیکٹری سے باہر نکلتے ہی ایک شخص کا سامنا اچانک شیر سے ہوا، جس پر وہ فوراً فیکٹری میں اندر کی طرف دوڑا اور شیر بھی خوفزدہ ہوکر قریبی جنگل کی جانب بھاگ نکلا۔

حکام کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

Similar Posts