مسٹری اسپنر ابرار احمد بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے 12 ویں ایڈیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہیں چٹاگرام رائلز نے منتخب کیا تھا لیکن اجازت کے بغیر نام نیلامی کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ جب فرنچائز نے رابطہ کیا تو ابرار نے واضح کیا کہ انہوں نے اس حوالے […]
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پرمنشیات اسمگلنگ کی مذموم کوشش ناکام بنا دی۔ اے این ایف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے درآمد شدہ کنٹینر سے 47 کلو منشیات ضبط کر لی۔ یہ انسدادِ منشیات کے حوالہ سے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کوکین ضبط کرنے کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ اے این ایف کی […]
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش برسانے والا سسٹم آج رات پاکستان میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور شمالی علاقہ جات میں بارش کے ساتھ برفباری کے امکانات بھی ہیں۔ لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکے بادل بن برسے گزر […]
کور کمانڈر پشاور نے خصوصی تقریب میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر کور کمانڈر نےشرکاء سے خصوصی ملاقات اور گفتگو بھی کی۔ مہمان خصوصی نے ملکی ترقی اور استحکام میں اقلیتوں کے مثبت اور اہم کردار کو سراہا۔ کورکمانڈر پشاور نے بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور […]
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے کرسمس کے دن نائجیریا میں داعش (اسلامک اسٹیٹ) کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے، جن میں تنظیم کے متعدد جنگجو ہلاک ہوئے۔ یہ حملے نائجیریا کے شمال مغربی علاقے میں کیے گئے۔ نائجیریا کی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز ان حملوں کی تصدیق کرتے […]
امریکا میں کرسمس کی رات پاوربال لاٹری میں ایک خوش نصیب شخص نے 1.8 ارب ڈالر (500 ارب روپے) کا تاریخی جیک پاٹ جیت لیا۔ یہ خوش قسمت ٹکٹ امریکی ریاست آرکنساس میں فروخت ہوا تھا۔ پاوربال حکام کے مطابق جیتنے والے ٹکٹ نے تمام چھ نمبرز درست طور پر ملائے، جن میں 4، 25، […]
جے پور کی عدالت نے بھارتی کرکٹر یش دیال کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی، کرکٹر کو ایک نابالغ لڑکی سے زیادتی کے الزام سے متعلق مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔ خصوصی عدالت نمبر 3 کی جج نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کے بیان، شواہد اور مقدمے کے مجموعی حالات […]
مسجد نبوی میں اللہ کے مہمانوں کو عبادت کے لیے آواز دینے والی رقت آمیز اور پُرسوز آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی، تاہم ان کی بستر مرگ پر دی گئی آخری اذان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مسجدِ نبوی ﷺ کے مؤذن شیخ فیصل نعمان کو 25 سال قبل 2000 میں باضابطہ […]
ایس آئی ایف سی کی دانشمندانہ معاشی اصلاحات کے خوش آئند ثمرات سامنے آرہے ہیں۔ پاکستان کی مستحکم معاشی بنیادیں اور صنعتی پیش رفت، قومی خوشحالی اور سرمایہ کاری کے روشن افق کی نوید ہیں۔ صنعتی پیداوار میں اضافہ قیمتی زرمبادلہ، وسیع روزگار اور معاشی خودمختاری کی جانب اہم سنگِ میل ہے۔ پاکستان بیورو آف […]
تاجکستان نے افغانستان سے سرحد پار دراندازی اور مسلح حملے کا واقعہ رپورٹ کیا ہے، جس میں تاجک سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران تین مسلح افغان شہری ہلاک ہو گئے۔ تاجکستان کی اسٹیٹ کمیٹی فار نیشنل سکیورٹی کے مطابق یہ واقعہ افغان سرحد سے متصل علاقے میں پیش آیا، جہاں تین افراد غیر […]