پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں اہلیت نہیں اور ان کی کوئی اہمیت بھی نہیں ہے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے اشارہ نہیں ہے لیکن اشارہ ہونا چاہیے اور اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی پوزیشن بدلنی ہے تو حکومت کو بھی اپنی پوزیشن بدلنی ہو گی جبکہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں اہلیت نہیں اور […]

غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر فلم بنانے والے فلسطین کے مزاحمتی ہدایتکار انتقال کرگئے

دنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں کی آواز بننے والے اداکار اور فلم ساز محمد بکری 72 برس کی عمر میں ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حساس دل اور فلسطینیوں کے لیے درد رکھنے والے اس عظیم فلم ساز کو دل اور پھیپھڑوں کے مختلف عارضوں کا سامنا تھا۔ انھیں طبیعت بگڑنے پر اسپتال […]

دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی 72 برس کی عمر میں چل بسے

آج ہی میسی کو دنیا کا موجودہ صدی میں سب سے عظیم کھلاڑی قرار دیا گیا ہے اور آج ہی کے دن دنیائے فٹبال سے ایک افسوس ناک خبر بھی سامنے آئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نوٹنگھم فاریسٹ اور اسکاٹ لینڈ کے سابق ونگر جان رابرٹسن طویل علالت کے بعد  72 برس کی […]

فیلڈ مارشل سے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اردن کی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد اے الحنیتی نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین […]

برطانوی اداکارہ نے طلاق کے بعد شوہر کے قریبی دوست کو جیون ساتھی چُن لیا

برطانوی اداکارہ لوسی بیومونٹ کی زندگی میں نیا موڑ آیا ہے جب انھوں نے شوہر جون رچرڈسن سے علیحدگی کے بعد ان ہی کے ایک دوست کو جیون ساتھی چن لیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کامیڈین اور اداکارہ لوسی بیومونٹ نے حال ہی میں دی سیلیبریٹی ٹریٹرز میں شاندار کارکردگی سے مداحوں کے دل جیت لیے […]

میسی صدی کے عظیم ترین کھلاڑی بن گئے؛ رونالڈو کا نمبر کیا رہا؟

فٹبال کے عالمی سپر اسٹار لیونل میسی کو اکیسویں صدی کا بہترین ایتھلیٹ قرار دے دیا گیا۔ کینیڈا کے معروف اخبار لی ژورنال دے کیوبک کی جانب سے جاری کی گئی باوقار عالمی درجہ بندی میں میسی نے تمام کھیلوں کے نامور ستاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ یہ فہرست اکیسویں صدی […]

بھارت: ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں رنز کے انبار، سوالات اٹھنے لگے

بھارت کے ایک روزہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ، وجے ہزارے ٹرافی کے آغاز پر رنز اور سینچریوں کی بھرمار نے پچز کی تیاری اور بولرز کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔ بدھ کے روز شروع ہونے والی وجے ہزارے ٹرافی کے پہلے ہی دن متعدد ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے دن 18 میچز کھیلے گئے، جن […]

اسپیکر کے پی اسمبلی کی وزیراعظم سے امن جرگے کے فیصلوں پرعمل درآمد کیلئے تعاون کی درخواست

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے منعقدہ خیبرپختونخوا امن جرگہ 2025 کا متفقہ اعلامیہ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کر دیا اور فیصلوں کو حقیقی معنوں میں نافذ کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے […]

نئے پوپ کا پہلا کرسمس خطبہ؛ غزہ کی صورت حال پر افسوس؛ جنگوں کے خاتمے کی اپیل

رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم نے اپنے پہلے کرسمس کے خطبے میں خاص طور پر غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا۔ ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں کرسمس کی خصوصی عبادت کے دوران خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو چہاردہم نے کہا کہ جنگوں نے دنیا بھر میں ملبہ اور کھلے […]

خلا کیلئے روانہ ہونیوالا راکٹ لانچ ہوتے ہی گر کر تباہ

جنوبی کوریا کی ایرو اسپیس کمپنی اِنواسپیس کا ہینبِٹ-نینو راکٹ پرواز بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد کریش کر گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق راکٹ شمال مشرقی برازیل میں واقع لانچنگ پیڈ سے خلا کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔ یہ جنوبی کوریا کی پہلی کمرشل اسپیس لانچ تھی۔ یہ حادثہ پیر کے […]