لاہور؛ غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

فیکٹری ایریا میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزم سجاد شاہ نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی رابعہ کو قتل کیا جبکہ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی […]

کراچی سے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کی خاتون کارندہ گرفتار

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کورنگی سے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کی خاتون ملزمہ کو گرفتار کرکے 18 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔ ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان کے مطابق یہ کارروائی کورنگی کے علاقے میں کی گئی جہاں سے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کی خاتون ملزمہ رمشا کو […]

مری میں 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

مری میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مری میں دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد کرسمس اور نئے سال کی آمد پر مال روڈ پر رش کم کرنا ہے۔ نوٹیفکیشن میں […]

’’ مشن مکمل ہوا‘‘، بھارت کو شکست کے بعد سرفراز احمد کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ تصویر وائرل

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق قومی کپتان سرفراز احمد کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اتوار کو دبئی میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو بدترین شکست دینے کے بعد منگل کو سرفراز احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر اسٹوری کے […]

’اساتذہ کے ذہنی ٹارچر‘ پر لاہور یونیورسٹی کے طالب علم نے تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی

یونیورسٹی آف لاہور کے طالب علم نے کیمپس کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور کے طالب علم محمد اویس کی یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ ویڈیو میں طالب علم کو چھلانگ لگاتے واضح طور پر دیکھا […]

آسٹریلیا: سٹے بازی میں ملوث کھلاڑی پر سات سال کی پابندی

آسٹریلیا میں کھیلنے والے ایک جاپانی فٹبالر رِیکو ٹانزکی پر غیر قانونی سٹے بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے پر سات سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔ جاپانی ویب سائٹ فٹبال زون میں بتایا گیا کہ اوورسیز کھیلنے والے 25 سالہ جاپانی کھلاڑی پر غیرقانونی جوئے سے متعلقہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے […]

پی آئی اے کی نجکاری پر پی پی پی رہنما کا شدید ردعمل

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) رہنما اور انچارج پیپلز لیبر بیورو چوہدری منظور احمد نے پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری ایم سی بی سے بڑا اسکینڈل ثابت ہو گی ہے اور اس سے پاکستان کے مفادات کی جیت نہیں ہوئی […]

حاملہ مسلم خاتون پر تشدد اور تھوکنے والے 3 یہودیوں کو اسرائیلی عدالت نے ریلیف دیدیا

اسرائیلی عدالت نے قانون و انصاف کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے تین یہودی آبادکاروں کو نہ صرف کڑی سزا سے بچایا بلکہ جیل سے رہا کرکے دکھاوے کے لیےگھر میں نظربند کردیا۔   ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ان تینوں یہودیوں پر یافا کے علاقے میں حاملہ عرب خاتون، ان کی ساس اور 7 سالہ بچی […]

پنجاب حکومت نے فلم فنڈز کیلیے نئی شرائط عائد کردیں، پروڈیوسرز پریشان

پنجاب حکومت نے فلم فنڈ کے حصول کے خواہش مند فلمسازوں کیلیے نئی شرائط عائد کر دیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے فلمسازوں کیلیے مختص فنڈ کے حصول کیلیے نئی شرط رکھ دیں ہیں۔ حکومت نے پنجاب فلم فنڈ کے لیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور مکمل ٹیم کی تفصیلات لازمی قرار دے دی جبکہ فلم […]

قومی گورننگ باڈی دیوالیہ ہونے کے بعد آئی سی سی کا امریکی کھلاڑیوں کو فنڈز دینے کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے امریکا کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا ہے تاکہ وہ اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھ سکیں۔ عالمی خبر رساں ادارے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کا […]