’ را ’ کے سابق سربراہ نے پہلگام حملہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیدیا

بھارت کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ ( را ) کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے پہلگام حملہ بھارتی سکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دے دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت کا کہنا تھا کہ پہلگام میں جو ہوا وہ سکیورٹی […]

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق بہادر آباد امیر خسرو روڈ پر ڈینٹر کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ڈینٹر اور گاڑی بنوانے والے 3 افراد سے تلخ کلامی ہوئی تھی […]

بھارتی گلوکارہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے فیصلے پر پھٹ پڑیں

معروف بھارتی گلوکارہ کویتا کرشنا مورتی نے پہلگام میں ہونے والے ہولناک دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں پاکستانی فنکاروں کے ہندوستان میں کام کرنے پر پابندی کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کردیا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موسیقی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا لیکن انہوں […]

بھارتی اداکارہ کا جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے کا اعتراف

جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف کے بعد بھارتی اداکارہ چھایا قدم کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی۔ فری پریس جرنل کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے معدومی کے خدشات سے دوچار محفوظ قرار دیے جانے والےجانوروں مانیٹر لیزارڈ (بڑی جسامت والا گو) اور سیہہ (خارپشت) کا گوشت […]

سوڈان میں فوج کے سربراہ نے قائم مقام وزیراعظم مقرر کردیا

سوڈان فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے دفع اللہ الحاج علی کو ملک کا قائم مقام وزیراعظم مقرر کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سوڈان کی بااختیار کونسل نے قائم مقام وزیراعظم کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نئے وزیراعظم اور وزیر خارجہ ملک کو نئی راہ میں گامزن کریں گے۔ وزیراعظم کے […]

وفاقی وزیر امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ، 5 افراد زخمی

مری میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریسکیو کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی کے حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسٹاف کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام حادثے میں محفوظ رہے۔ ریسکیو کے مطابق حادثے […]

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ اچانک کیوں روک دیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے جارہے میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا 21 واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ کوئٹہ […]

ہمیں کوئی خطرہ یا خوف نہیں، یقین ہے بھارت غلطی نہیں کرے گا، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمیں کوئی خطرہ یا خوف نہیں، یقین ہے بھارت غلطی نہیں کرے گا، موجودہ صورتحال خطرناک یا پریشان کن نہیں، پاک افواج بہترین اور پروفیشنل ہے، ہم ایٹمی طاقت ہیں، ہمیں گھبرانا نہیں چاہئے، حملہ ہوا تو پاکستان سے زیادہ نقصان بھارت کا ہوگا۔ آج نیوز […]

بھارت کی کسی بھی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح پر جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے بزدل دشمن کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی بھی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح پر جواب دیا جائے گا، پاکستان علاقائی امن کے لئے پرعزم ہے تاہم اپنی جغرافیائی […]

لاہور: کاہنہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق، ملزم گرفتار

لاہورکے علاقے کاہنہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کاہنہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی ، ملزم تشدد کرکے مقتول کو ایک نجی ہسپتال لے کر آئے جہاں اسپتال انتظامیہ نے فاطمہ کی موت کی […]