صبا قمر ایک اور تنازعے میں گھر گئیں

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ صبا قمر کےلیے مشکلات کا ایک نیا باب کھل گیا ہے، جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست عدالت میں دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبا قمر کے خلاف سیشن عدالت میں درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ پرانی انار کلی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ اداکارہ نے پولیس کی وردی میں ویڈیو بنا کر اسے عوامی سطح پر پیش کیا، جو قانون کی صریح خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس عمل سے پنجاب پولیس کے وقار اور مورال کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ ادارے کی ساکھ متاثر ہوئی۔ اسی بنیاد پر عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ صبا قمر کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

Similar Posts