بسنت کے رنگوں میں رنگے زندہ دلان لاہور کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلئے پولو گراونڈ پہنچ گئی۔بسنت کے لباس کے ملبوس پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی اے بیکر نے دیگر امریکی عہدیداروں کے ہمراہ سنسنی خیز مقابلہ دیکھا اور کھلاڑیوں اورلاہور کی کھل کر تعریف کی۔
بسنت کے خوبصورت موسم میں لاہور پولو کلب میں ایف جی پولو اور ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ میچ کے دوران ملکی اور غیر ملکی شائقین نے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو خوب سراہا۔
ایف جی پولو کی جانب سے راجہ میکائل سمیع نے چار جبکہ مارکوس ریولوا نے تین گول اسکور کیے۔ ڈائمنڈ کی طرف سے ابی لینڈا نے تین اور محمد علی ملک نے ایک گول اسکور کیا ،اس سے قبل سب سڈری فائنل میں بی این پولو نے ایس کیو سی گولڈ پولو کو 8 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اختتامی تقریب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور گھوڑی کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ بہترین گھوڑی کا ایوارڈ میاں عباس مختار کی گھوڑی موستاذا کو دیا گیا۔ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز مارکوس ریولوا نے حاصل کیا جبکہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ایوارڈ راجہ میکائل سمیع کے نام رہا۔