عادل راجا لندن ہائیکورٹ میں ہتک عزت کا کیس ہار گئے جب کہ برطانوی ہائیکورٹ نے سابق آئی ایس آئی بریگیڈیئر راشد نصیر کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
عدالت نے میجر (ر) عادل فاروق راجا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ منظور کرلیا، عادل راجا نے راشد نصیر پر بدعنوانی اور انتخابی دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔
جج نے کہا کہ عدالت میں الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہوئے، عادل راجا کے پاس الزامات کے ثبوت نہیں تھے، راشد نصیر کی شہرت کو سنگین نقصان پہنچا، خاص طور پر برطانوی پاکستانی برادری میں۔
عدالت نے راشد نصیر کو ہرجانہ ادا کرنے اور عادل راجہ کو فیصلہ شائع کرنے کا حکم دیا۔