ٹی ایل پی کا ممکنہ مارچ؛ جڑواں شہروں میں سکیورٹی سخت، کنٹینرز پہنچا دیے گئے، کارکنوں کی گرفتاریاں

0 minutes, 0 seconds Read
ٹی ایل پی کے ممکنہ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی سخت  کردی گئی ہے، مختلف راستوں پر کنٹینرز پہنچائے گئے ہیں جب کہ جڑواں شہر میں کارکنوں کی گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان نے فیض آباد تا امریکن ایمبیسی یا اقصیٰ ملین   مارچ کی کال دے رکھی ہے ،ا س حوالے سے راولپنڈی میں انتظامیہ اور پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی اور ٹی ایل پی کے سرکردہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ شہر سے مجموعی طور پر 117 کارکنان کو تحویل میں لیا جاچکا ہے ۔

امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اہم چوراہوں اور شاہراہوں کی بندش کا پلان بھی زیر غور  ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کے لیے پولیس  کو کنٹینرز کا انتظام کرنے کی بھی ہدایات  کی گئی ہیں۔

دریں اثنا راولپنڈی پولیس نے امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے کنٹینرز و ٹرالر تحویل میں لینا شروع کردیے ہیں۔ کنٹینرز اور ٹرالرز کو تھانوں کی حدود میں شاہراہوں کے کنارے کھڑا کیا گیا ہے  اور ضرورت پڑنے پر مری روڈ راولپنڈی میں راستوں کی بندش کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں فیض آباد جنکشن کے قریب کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔

Similar Posts