خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
ضلعی پولیس آفیسر خان زیب مہمند نے بتایا کہ ہنگو میں تھانہ صدر کی حدود میں دہشتگردوں نے پولیس وین پر حملہ کیا۔
دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوا جس کو طبی امداد کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی تلاش کیلیے آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے سخت کردیے ہیں۔