لاہور سے جدہ جانے والی ائیر سیال کی پرواز تین روز بعد بھی روانہ نہ ہو سکی 

لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ جانے والی ائیر سیال کی پرواز تین روز کے بعد بھی روانہ نہ ہو سکی۔ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز کے مسافروں کو بورڈنگ کارڈ بھی جاری کر دیے گئے۔ بورڈ ڈنگ کارڈ لیکر مسافر جہاز کے انتظار میں کھڑے ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ تین روز سے […]

پاکستانی ڈاکٹرز کا بڑا کارنامہ، پیچیدہ آپریشن کرکے 101 سالہ بزرگ کی بینائی بحال کردی

راولپنڈی کے الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں نے 101 سالہ بزرگ کی پیچیدہ آپریشن سے بینائی بحال کردی۔ 101سالہ رضا خان اسلام آباد کے رہائشی ہیں، رضا خان اب اپنی آنکھوں سے دنیا کو دیکھ سکیں گے، بزرگ شہری۔شدید موتیا اور دیگر عارضوں میں مبتلا تھے۔ انتہائی حساس آپریشن ڈاکٹر صبیح الدین کی قیادت میں ماہر ڈاکٹرز […]

بینائی سے محروم افراد کےلیے خوشخبری، خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے بینائی سے محروم افراد کو خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب خصوصی افراد کو عطائے اختیار (ترمیم)بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا،  بل رواں اجلاس میں بروز جمعہ پیش کیا گیا۔ متن  کے مطابق بل کے تحت نابینا افراد کو خصوصی افراد کی فہرست میں شامل […]

نشے کی خاطر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار 

انچارج چوکی سبزی منڈی نے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر نشے کی خاطر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان نشہ خریدنے کیلئے رات گئے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے تھے، ملزمان بابا مکھن شاہ دربار کے قریب واردات کی پلاننگ کر رہے تھے۔  ملزمان سے تھانہ گجر پورا اور فیکٹری […]

پاکستان کی ویمن کرکٹر سدرہ نواز رشتہ ازدواج میں منسلک

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی معروف وکٹ کیپر بلے باز سدرہ نواز نئی زندگی کے سفر کا آغاز کرتے ہوئے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ سدرہ نواز کے نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں اہلِ خانہ، قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق سدرہ نواز […]

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ فی تولہ نرخ تاریخ کی  بلند ترین  سطح پر پہنچ گئے

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 85ڈالر کا بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 485ڈالر […]

کنٹونمنٹ بورڈز کی تحلیل سے متعلق پٹیشن پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

کنٹونمنٹ بورڈز کی تحلیل سے متعلق پٹیشن پر سماعت ہوئی جس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج بھی نئے عارضی بورڈز کے قیام کا نوٹیفیکیشن پیش نہیں کیا جاسکا۔ ہائی کورٹ نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کافی وقت دیا جاچکا ہے جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ  […]

خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری، سیاحوں نے بالائی علاقوں کا رخ کرلیا

ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ کئی رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئیں۔ خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کالام میں 2.5 […]

تھائی لینڈ کا کمبوڈیا پر فضائی حملہ، سرحدی کشیدگی خطرناک مرحلے میں داخل

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ کمبوڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تھائی لینڈ نے اس کی سرزمین پر فضائی حملے کیے، یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی جب دونوں ممالک نے اسی ہفتے مذاکرات پر اتفاق کیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے […]

کے پی کےسرکاری اسکول میں کرسی میز کی عدم دستیابی، طلبا سردی میں فرش پر بیٹھنے پر مجبور

خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند کے سرکاری اسکول میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کیوجہ سے طلبہ کرسیوں اور میز سے محروم ہیں اور شدید سردی میں زمین پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں۔ یہ اسکول گورنمنٹ پرائمری اسکول ہے جو ضلع مہمند کی تحصیل یکہ غنڈ میں قائم مٹین کور میں موجود ہے۔ والدین اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے […]