یہ اسکول گورنمنٹ پرائمری اسکول ہے جو ضلع مہمند کی تحصیل یکہ غنڈ میں قائم مٹین کور میں موجود ہے۔ والدین اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت کی وجہ سے نہ صرف بچوں کی صحت پر منفی اثرات پڑ سکتا ہے بلکہ یہ ان کی تعلیم کے معیار کو بھی متاثر کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں کچھ فوری اقدامات کی ضرورت ہے جیسے اسکولوں میں ہیٹرز یا دیگر گرمی کے ذرائع مہیا کرنا تاکہ طلبہ سردی سے محفوظ رہیں۔
اسی طرح کلاس رومز کو بہتر بنایا جائے یا اسکول کے اندر بیٹھنے کی مناسب جگہ فراہم کی جائے تاکہ طلبہ زمین پر نہ بیٹھیں۔
مقامی حکومت اور فلاحی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ اس مسئلے کا نوٹس لیں تاکہ فوری طور پر اسکولوں میں سردی سے بچاؤ کے اقدامات کیے جا سکیں۔ یہ مسئلہ صرف سردی تک محدود نہیں، بلکہ اسکولوں کی بنیادی سہولتوں کی کمی کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے، جیسے کہ مناسب فرنیچر اور تعلیمی مواد۔
یہ صورت حال نہ صرف بچوں کی تعلیم پر اثر ڈالتی ہے بلکہ ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے بھی خطرناک ہو سکتی ہے۔ اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔