مغربی کنارے کے شہر جنین میں دو فلسطینیوں کو اسرائیلی اہلکاروں نے ہتھیار ڈالنے کے باوجود گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو حکام نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ […]
بھارتی ریاست آسام کی اسمبلی نے دوسری شادی کرنے پر 10 سال قید سمیت سخت سزاؤں پر مشتمل ’ آسام پروہیبیشن آف پولیگمی بل 2025‘ منظور کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس قانون کا مقصد ازدواجی ذمہ داری کو مضبوط بنانا اور خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے […]
سری لنکا میں سائیکلون ڈِٹواہ نے طوفانی بارشوں کے ساتھ تباہی مچاتے ہوئے کم از کم 46 افراد کی جان لے لی اور 23 افراد لاپتا ہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ طوفان آئندہ 12 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ […]
امریکا میں حالیہ واقعات نے ایک بار پھر امیگریشن پالیسیوں اور قومی سلامتی کے درمیان توازن کے سوال کو نمایاں کر دیا ہے۔ واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف بائیڈن دور میں منظور ہونے والی پناہ گزین درخواستوں کا جائزہ شروع کروایا ہے بلکہ […]
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے مشرقی یوکرین کے اہم شہر پوکرووسک کا مکمل محاصرہ کرلیا اور اس کا بڑا حصہ ان کے قبضے میں ہے، تاہم یوکرین کی اعلیٰ عسکری قیادت اس دعوے کو چیلنج کرتے ہوئے کہتی ہے کہ شہر کے مرکز میں سخت لڑائی جاری […]
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ مرد اہلکار کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ 20 سالہ سارہ بیک اسٹورم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ […]
کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو چہار دہم جمعرات 27 نومبر کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز کرتے ہوئے ترکی پہنچ گئے، جہاں وہ مسیحی مسلم مکالمے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے فروغ پر توجہ دینے کے لیے تاریخی وزٹ کر رہے ہیں۔ پوپ لیو چہار دہم کے 6 روزہ دورے میں […]
جوں جوں نیا سال قریب آ رہا ہے اور سرد موسم اپنی گرفت مضبوط کر رہا ہے، بل گیٹس کہتے ہیں یہ وقت کسی اچھی کتاب کے ساتھ پرسکون لمحات گزارنے کے لیے مثالی ہے۔ اسی خیال کے تحت انہوں نے اپنی منتخب کتابوں کی فہرست جاری کی ہے، جو اس بار بھی زندگی اور […]
یوکرین جنگ کے ممکنہ حل سے متعلق امریکی حمایت یافتہ 28 نکاتی امن منصوبہ ایک نئے تنازعے کی زد میں آگیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق تین باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے منظرعام پر آنے والا 28 نکاتی یوکرین امن منصوبہ دراصل اکتوبر میں ٹرمپ انتظامیہ کو دی […]
وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولائن لیووٹ کی رشہ دار کو امریکی شہر میساچوسٹس میں گرفتار کیا گیا ہے، جس کی تصدیق این بی سی نیوز نے ایک باخبر ذرائع سے حاصل کی۔ یہ گرفتاری ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امیگریشن قوانین کے سخت نفاذ کے حصے کے طور پر سامنے آئی ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ […]