آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈائی بیچ پر فائرنگ کے واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی، اسرائیلی اور افغان سازش ناکام ہوگئی ہے۔ بونڈائی پر دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارتی، اسرائیلی اور افغان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا شروع کیا گیا جس میں الزام لگایا گیا کہ حملے […]
شمالی کولمبیا کے ایک دیہی علاقے میں پیش آنے والے ہولناک حادثے میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی بس پہاڑ سے نیچے گر گئی، جس کے نتیجے میں 17 طلبا جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد مقامی اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی […]
سڈنی کے بونڈائی بیچ پر یہودیوں کی مذہبی تقریب میں ہونے والے ہولناک دہشت گرد حملے کے بعد مبینہ حملہ آور کی والدہ کا بیان سامنے آیا ہے۔ اس حملے میں ویرینا نامی خاتون کے شوہر 50 سالہ ساجد اکرم پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہوئے۔ اس واقعے کے وقت ساجد کے ساتھ موجود ان […]
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈائی بیچ پر فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے، جبکہ دو پولیس اہلکاروں اور حملہ آور سمیت 40 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ آسٹریلوی پولیس کے مطابق حملہ آور آپس میں باپ بیٹا ہیں، جوابی کارروائی میں 50 سال کا باپ مارا گیا جبکہ 24 سال […]
روس کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات سے قبل یوکرین نے ایک اہم لچک دکھاتے ہوئے نیٹو کی رکنیت کی دیرینہ خواہش ترک کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے واضح کیا ہے کہ اگر مغربی ممالک مضبوط سلامتی کی ضمانت فراہم کریں تو یوکرین نیٹو میں شمولیت کی خواہش سے دستبردار […]
سوڈان میں ہفتے کو ہونے والے ڈرون حملے میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے امن مشن کے چھ ارکان جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آئیں کہ پاکستانی فوج نے بیس پر موجود بقیہ بنگل دیشی فوجیوں کو ریسکیو کیا۔ تاہم، بنگلہ دیشی […]
امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں واقع معروف تعلیمی ادارے براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ نو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا […]
متحدہ عرب امارات میں جنسی جرائم اور جسم فروشی کی سزاؤں میں بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یو اے ای حکومت نے جرائم اور سزاؤں کے قانون کی بعض شقوں میں ترامیم کا اعلان کیا ہے، جن کے تحت بچوں کے خلاف جنسی جرائم پر مزید سخت سزائیں نافذ کی گئی […]
ہنگری کے دارالحکومت بداپیسٹ میں بچوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے دفاتر کی طرف مارچ کیا اور ان سے فوری طور پر استعفے کا مطالبہ کیا۔ حکام نے بداپیسٹ کے جیونائل سینٹر سے سات ملزمان کو گرفتار کرنے […]
سوڈان میں ڈرون حملے میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے یو این امن مشن کے چھ ارکان جاں بحق ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق ہفتے کے روز سوڈان کے کوردوفان ریجن میں ڈرون حملہ ہوا جس میں اقوام متحدہ کے مشن بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس حملے میں […]