آسٹریلیا کے جنوب مشرقی حصوں میں گرمی کی شدید لہر کے نتیجے میں جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں میلبورن شہر میں گزشتہ 17 برسوں کے دوران گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا اور دیہی علاقوں سے ہزاروں افراد کو نقل مکانی کا حکم بھی دیا جاچکا ہے۔ آسٹریلیا کی دوسری بڑی […]
غزہ میں 843 دن گزرنے کے بعد آخری اسرائیلی یرغمالی کی باقیات بھی مل گئی ہیں۔ اسرائیلی پولیس حکام کے مطابق یہ باقیات ایک اسرائیلی پولیس سارجنٹ ران جویلی کی ہیں جو حماس کے سات اکتوبر 2023 کو ہونے حملے میں مارا گیا تھا۔ لاش غزہ کے ایک قبرستان سے برآمد ہوئی، جس کی شناخت […]
امریکا کی متعدد ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں، جہاں مختلف حادثات اور واقعات میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ خراب موسمی صورتحال کے باعث 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن، نیویارک، ٹیکساس، اوکلاہوما، نیوجرسی سمیت کئی امریکی ریاستوں میں شدید برفباری کا […]
امریکی جنگی بحری بیڑہ ایران کا گھیراؤ کرنے کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں داخل ہوچکا ہے، امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ ممکنہ نئی ڈیل کے لیے چار بڑی شرائط منوانا چاہتی ہے۔ ان شرائط میں ایران کے افزودہ یورینیم کو مکمل طور پر ملک سے باہر منتقل کرنا، […]
خطرناک ہواؤں اور شدید بارشوں کو اپنے اندر سمیٹے طوفان چندرا آج برطانیہ سے ٹکرانے والا ہے۔ یہ رواں سال برطانیہ سے ٹکرانے والا تیسرا بڑا طوفان ہوگا، جس کے پیشِ نظر حکام نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت […]
فرانس کے ایوانِ زیریں نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا بل منظور کرلیا ہے، تاہم اس قانون کے نفاذ کے لیے سینیٹ سے منظوری ابھی باقی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ اقدام بچوں کو آن لائن ہراسانی، نفسیاتی دباؤ […]
جنوبی فلپائنی صوبے باسیلان کے نزدیک ایک کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک اور 28 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق بحری جہاز میں 332 مسافر اور 27 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا، بحری جہاز کو حادثہ رات دیر سے پیش آیا۔ مقامی اخبار فِل سٹار کے مطابق حادثے کا شکار […]
امریکی شہر اٹلانٹا کی ایموری یونیورسٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی بیٹی فاطمہ اردشیر لاریجانی کو برطرف کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق فاطمہ لاریجانی یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول میں ڈاکٹر تھیں اور اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر ہیماٹولوجی اور میڈیکل آنکولوجی کی تعلیم دے رہی تھیں، تاہم اب انہیں […]
تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر کام کرنے والی غیر ملکی ایئر لائنز کو اسرائیلی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس ہفتے کے اختتام سے شروع ہونے والے حساس سکیورٹی دورانیے سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔ یہ انتباہ ایران کے خلاف ممکنہ امریکی فوجی کارروائی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ […]
متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ متحدہ عرب امارات کے شمالی علاقوں میں غیر مستحکم موسم کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں پیر کی صبح راس الخیمہ کے علاقے الرمس اور […]