امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک نے غزہ میں اپنے فوجی دستے بھیجنے سے متعلق کچھ سوال پوچھے ہیں اور اس کے بعد غزہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیش کش کی ہے جس پر امریکا پاکستان کا شکر گزار ہے۔ مارکو روبیو کے مطابق […]
تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں میٹرو اسٹیشنز پر چاقو بردار شخص کے حملے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں جب کہ واقعے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق تائیوان کے وزیرِاعظم چو جنگ تائی […]
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں غذائی بحران سنگین ہونے کا خدشہ ہے، یونیسیف کے مطابق 16 لاکھ افراد سنگین حالات سے دوچار ہیں اور ایک لاکھ بچے بھی غذا سے محروم ہیں جب کہ سردی سے تحفظ نہ ملنے سے بھی بڑی تعداد میں اموات کا خطرہ ہے۔ یونیسیف کے مطابق […]
امریکا کی براؤن یونیورسٹی میں گزشتہ ہفتے ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں مطلوب مشتبہ حملہ آور مردہ حالت میں ملا ہے۔ امریکی اٹارنی کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ حکام اس بات کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا یہی شخص دو روز بعد میساچوسٹس میں ایم آئی ٹی کے ایک پروفیسر […]
بنگلادیش میں نوجوان طلبہ رہنما شریف عثمان ہادی کی ہلاکت کے بعد ڈھاکا سمیت ملک بھر میں شدید احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت ڈھاکا میں مشتعل مظاہرین بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے، جہاں انہوں نے عوامی لیگ اور متعدد میڈیا اداروں کے دفاتر کو نذر آتش کیا، توڑ پھوڑ […]
دبئی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ خراب موسمی صورتحال کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تمام سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کر دی ہے، جبکہ نجی شعبے کو بھی ریموٹ ورک اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی […]
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی، پہلگام حملے اور 7 مئی کو بھارتی فوجی کارروائی سے متعلق اقوامِ متحدہ کے خصوصی ماہرین نے ایک جامع رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں بھارت کے اقدامات کو اقوامِ متحدہ چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے متعدد سنگین خدشات […]
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کردیے، دستخط کے بعد بل قانون بن گیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس قانون پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے، ملک […]
امریکا نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات پر کام کرنے والے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے مزید 2 ججز پر پابندیاں عائد کردیں جب کہ عالمی فوجداری عدالت نے امریکی پابندیوں کو عدالت کی خود مختاری پر کُھلا حملہ قرار دے دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این […]
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک نجی طیارہ اڑان کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور متعدد افراد ہلاک ہوگئے تاہم ہلاکتوں کی حتمی تعداد تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جمعرات کو شمالی کیرولائنا کے شہر […]