بھارت: چھتیس گڑھ میں خوفناک ٹرین حادثہ، 11 افراد ہلاک

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ہولناک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے جس میں 11 افراد ہلا ک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک مسافر ٹرین اسٹیشن کے قریب کھڑی مال بردار گاڑی سے جا ٹکرائی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے […]

ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بن گئے

نیویارک میں امریکی تاریخ کا نیا باب رقم ہو گیا ہے، جہاں 34 سالہ ظہران ممدانی شہر کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہو گئے ہیں۔ یہ جیت نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ امریکا میں ترقی پسند سیاست کے لیے بھی ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی […]

شوہر نے محبوبہ کی خاطر اپنی ڈاکٹر بیوی کو مار ڈالا، محبوبہ کے نام لکھا پیغام بھی وائرل

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک سرجن نے اپنی محبوبہ کی خاطر اپنی ڈاکٹر بیوی کو قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو سے تعلق رکھنے والے سرجن پر الزام ہے کہ اس نے اپنی ڈرماٹولوجسٹ بیوی کو موت کے گھاٹ اتارا، اور جرم […]

امریکی کارگو طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست کینٹکی کے لوئی ول ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے کے پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق کارگو طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ گرنے […]

ماں ہندو باپ مسلم، نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کون ہیں؟

نیو یارک شہر کی سیاست میں ایک نیا باب رقم ہوا ہے، جہاں 34 سالہ امریکی رہنما ظہران ممدانی نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے میئر کا عہدہ سنبھالا۔ ان کی یہ جیت نہ صرف ایک سیاسی کامیابی ہے بلکہ ایک ایسی کہانی بھی ہے جو جدوجہد، تنوع اور نئی نسل کی قیادت کی علامت […]

نیویارک کے ممکنہ مسلمان میئر ظہران ممدانی کی مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟

نیویارک کے ممکنہ مسلمان میئر ظہران ممدانی کے چرچے اس وقت امریکا بھر میں جاری ہیں۔ چونتیس سالہ ظہران ممدانی، جو اپنی مثبت توانائی، مسکراہٹ اور عام آدمی سے جڑنے کے انداز کے لیے جانے جاتے ہیں، اب نیویارک کے سیاسی منظرنامے کا سب سے نمایاں چہرہ بن چکے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ […]

ایئر انڈیا حادثے میں زندہ بچنے والے واحد شخص کی زندگی جہنم ہوگئی

کبھی کبھی زندگی ایسے موڑ پر لے آتی ہے جہاں ہر لمحہ ایک بوجھ لگنے لگتا ہے۔ 12 جون کا دن وشوکمار رمیش کے لیے ایسا ہی ایک دن تھا، جس نے ایک پل میں نہ صرف ان کی زندگی بدل دی بلکہ ان کے سب خواب، ان کے بھائی، اور ان کے روزمرہ کے […]

ہر کامیاب حملے پر انعام، یوکرین نے ڈرون جنگ کو گیم میں بدل دیا

یوکرینی فوج نے جنگ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ’آرمی آف ڈرونز بونس سسٹم‘ متعارف کرایا ہے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق ’آرمی آف ڈرونز بونس سسٹم‘ یوکرینی فوجیوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اس نظام کے تحت یوکرینی فوجی کامیاب ڈرون حملوں کے عوض پوائنٹس حاصل کرتے […]

’شاہ رخ خان کو جانتے ہو؟‘ سوڈانی باغیوں کا اغوا شدہ بھارتی سے سوال وائرل

سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے دوران ایک بھارتی شہری کو آر ایس ایف کے جنگجوؤں نے اغوا کر لیا ہے۔۔ رپورٹس کے مطابق جنگجوؤں نے اڑیسہ کے رہائشی ادھرش بہیرا کو یرغمال بنا لیا ہے۔ اہلِ خانہ کو موصول ہونے والی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص دو مسلح سپاہیوں کے درمیان […]

دنیا کو اسرائیلی فوجیوں کی درندگی دکھانے پر خاتون ملٹری وکیل گرفتار

اسرائیل میں فلسطینی قیدی پر اسرائیلی فوجیوں کے ظالمانہ سلوک کی ویڈیو لیک کے معاملے پر اسرائیلی فوج کی سابق وکیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی سابق قانونی مشیر میجر جنرل یفات تومر یروشلمی کو ایک ویڈیو لیک اسکینڈل کے معاملے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ وہ ویڈیو ہے جس میں […]