کراچی: گھر کی سیڑھیوں سے گر کر نوجوان لڑکی جاں بحق

پرانی سبزی منڈی عسکری پارک کے قریب گھر کی سیڑھیوں سے گر کر نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او پی آئی بی اشفاق نے بتایا کہ کہ متوفیہ کی شناخت 21 سالہ سیما دختر نعیم کے نام سے کی گئی ابتدائی طور […]

کراچی: فائرنگ اور کلہاڑی وار سے تین افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور کلہاڑی کے وار سے  تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہجرت کالونی گلی نمبر 53 اے میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ سول لائن پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 24 سالہ فرید اللہ کے نام سے […]

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ایکسی لینس کا اعتراف، اکاؤ صدارتی سرٹیفکیٹ

پاکستان کو ایوی ایشن سیکیورٹی ڈیسک ٹاپ آڈٹ 2021 کے دوران شان دار کارکردگی کے اعتراف میں اکاو کونسل کا صدارتی سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن (سی اے اے) حکام کے مطابق یہ سرٹیفکیٹ باضابطہ طور پر 42ویں اکاو اسمبلی اجلاس کی اختتامی تقریب کے دوران ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی اورسابق […]

امریکا: صفائی کے دوران ملنے والے ٹکٹ نے انعام جتوادیا

امریکا میں ایک خاتون کو گھر صاف کرتے ہوئے لاٹری کے ٹکٹوں سے بھرا ایک بکس ملا جس کے ایک ٹکٹ نے ان کو ایک لاکھ ڈالر جتوا دیے۔ امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی الفریڈا ہاکنز نے ورجینیا لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ وہ اپنے رچمنڈ شہر میں قائم گھر کی صفائی کر […]

ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ

ملک میں مسلسل تین ہفتے کمی کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح بڑھ کر 4.07 فیصد ہوگئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر […]

سائنس دانوں نے بیٹری کو تیزی سے چارج کرنیکا طریقہ ڈھونڈ نکالا

ایم آئی ٹی کے محققین نے برقی گاڑیوں اور ڈیوائسز کو تیزی سے چارج کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ تازہ ترین دریافت تمام لیتھیم آئن بیٹریوں کے بنیادی ری ایکشن سے تعلق رکھتی ہے۔ اسمارٹ فون سے لے کر برقی گاڑیوں تک کو توانائی فراہم کرنے والی یہ بیٹریاں لیتھیم آئنز نامی ذرات کو سولِڈ […]

اکشے کمار کی بیٹی کیساتھ نازیبا حرکت؛ اداکار کی مودی سرکار سے مدد کی اپیل

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے اپنے ایک ذاتی اور افسوسناک واقعے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار نے بتایا کہ چند ماہ قبل ان کی بیٹی سے آن لائن ویڈیو گیم کھیلنے کے دوران ایک اجنبی نے نازیبا […]

صدر ٹرمپ کی حماس کو دھمکی: امن منصوبہ قبول کرنے کے لیے اتوار تک کا الٹی میٹم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس کو دھمکی دیتے ہوئے غزہ امن منصوبہ قبول کرنے کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کا الٹی میٹم دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ حماس کے کئی جنگجو مارے جاچکے ہیں اور باقی جنگجو طور محصور […]

پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ بدل دیں گے، بھارتی وزیر دفاع کی کھوکھلی دھمکیاں

بوکھلاہٹ کے شکار مودی سرکار کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کھوکھلی دھمکیاں دی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ زہرفشانی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گجرات میں فوجی اڈّے کے دورے پر اہلکاروں سے خطاب میں کی۔ بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر […]

امریکا میں خاتون نے اپنے پانچویں شوہر کو انسولین ڈوز دے کر مار ڈالا

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون نے ذیابیطس کے مریض اپنے پانچویں شوہر کو انسولین کی ڈوز دے کر قتل کردیا۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں ذیابیطس کے مریض اپنے پانچویں شوہر کو انسولین کی زہریلی خوراک دے کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار خاتون کا ہائی پروفائل مقدمہ شروع ہو گیا ہے۔ 50 سالہ […]