پاکستان کو ایوی ایشن سیکیورٹی ڈیسک ٹاپ آڈٹ 2021 کے دوران شان دار کارکردگی کے اعتراف میں اکاو کونسل کا صدارتی سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن (سی اے اے) حکام کے مطابق یہ سرٹیفکیٹ باضابطہ طور پر 42ویں اکاو اسمبلی اجلاس کی اختتامی تقریب کے دوران ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی اورسابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ریگولیٹری) کو پیش کیا گیا۔
یہ باوقارعالمی پہچان پاکستان کی ایوی ایشن سیکیورٹی کے پختہ عزم اور اکاو کے معیارات کی مکمل تعمیل کی عکاسی کرتی ہے۔
سی اے اے حکام نے ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان کو مبارک باد دی۔