صحیح جج تعینات ہوں گے تو اعلیٰ عدالتوں تک چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی، جسٹس محسن کیانی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اگر صحیح جج تعینات ہوں گے تو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی۔ ممبر بورڈ آف ریونیو کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی کا وکیل درخواست […]

سپریم کورٹ : بیوی کو عدالت کے اندر قتل کرنے والے شوہر کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج

سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کی سزائے موت کے خلاف دائر کردہ اپیل خارج کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ مجرم کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ میرے موکل کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگانا درست […]

ویکسین مہم سے طالبات کی حالت خراب، وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ، واٹس ایپ اور فیس بک پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں اسکول یونیفارم پہنی لڑکیاں اسپتال کے بستر پر دکھائی دیتی ہیں۔ متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ مناظر ایچ پی وی ویکسین لگنے کے بعد طالبات کی طبیعت بگڑنے […]

گوجرخان پولیس کی کارروائی، آن لائن جوا کھیلنے والا شخص گرفتار

گوجرخان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میچوں اور دیگر کھیلوں پر بٹ پرو ایپ کے ذریعے آن لائن جوا کھیلنے اور کھلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 4 ہزار روپے، 13 موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ اور دیگر قمار بازی کا سامان […]

ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں  کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے  کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی […]

مرتضیٰ وہاب کے چہرے کے پیچھے جاگیردارانہ سیاست کار فرما ہے، حافظ نعیم

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کے 3 ہزار 360 ارب روپے کا حساب دے، مرتضیٰ وہاب کے چہرے کے پیچھے جاگیردارانہ سیاست کار فرما ہے۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام […]

وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلیے لندن سے نیو یارک روانہ

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لئے لندن سے نیویارک روانہ ہوگئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق لندن کے لیوٹن ائیرپورٹ پر برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔ وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب […]

پی ٹی آئی نے 27 ستمبر پشاور جلسے کو عمران خان کی رہائی کیلیے سنگ میل قرار دیدیا

تحریک انصاف نے 27 ستمبر پشاور جلسے کو عمران خان کی رہائی کے لیے ایک سنگ میل قرار دے دیا، وزیراعلیٰ کے پی نے کہا ہے کہ پشاور کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع پشاور پی ٹی آئی کی کمیٹی کے عہدے […]

دو گول گپوں کے جھگڑے پر خاتون کا سڑک پر دھرنا؛ ٹریفک جام

بھارت کی ریاست گجرات میں پیش آنے والے ایک انوکھے واقعے نے نہ صرف شہریوں کو حیران کردیا بلکہ ٹریفک کو بھی گھنٹوں کے لیے مفلوج کردیا۔ ودودرا شہر میں ایک خاتون نے محض دو گول گپے کم ملنے پر سڑک کے بیچ دھرنا دے ڈالا، جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا۔ بھارتی میڈیا […]

کراچی میں اکتوبر کا مہینہ کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

مون سون کے اختتام کے بعد ملک میں جہاں موسم خزاں کی آمد ہے، وہیں کراچی کے حوالے سے بھی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ہے۔ شہر کراچی میں آج صبح سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں […]