وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلیے لندن سے نیو یارک روانہ

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لئے لندن سے نیویارک روانہ ہوگئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق لندن کے لیوٹن ائیرپورٹ پر برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔

وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

Similar Posts