شوہر کے تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن دوران علاج دم توڑ گئی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے لیاری میں شوہر کے تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئی۔

کراچی کے علاقے لیاری میں شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن شانتی اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ 17 جون کو پیش آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 19 سالہ دلہن شانتی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی دنوں سے زیرِ علاج رہی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔

بغدادی تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر اشوک کو گرفتار کر لیا تھا، مزید تفتیش جاری ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں مزید قانونی پیش رفت جلد کی جائے گی۔

Similar Posts