پی ٹی آئی کی ایم این اے عائشہ نذیر جٹ کو لاہور ایئر پورٹ پر کیوں روکا گیا؟

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ کو لاہور ایئر پورٹ پر روک لیا گیا، وہ گزشتہ رات ترکی سے لاہور پہنچی تھیں، رات ایئر پورٹ چوکی پر گزاری جبکہ دہشت گری مقدمے میں ضمانت منظور ہونے کی تصدیق پر جانے کی اجازت ملی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی ایم این اے عائشہ نذیر جٹ کو لاہور ایئر پورٹ پر روک لیا گیا، عائشہ نذیر جٹ گزشتہ رات ترکی سے لاہور پہنچی تھیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بورے والا کی ایم این اے عائشہ نذیر جٹ کو ایف آئی اے امیگریشن نے تھانہ بورے والا میں مطلوب ہونے پر روکا، عائشہ نذیر جٹ کو رات گئے لاہور ایئر پورٹ چوکی منتقل کر دیا گیا، جہاں انہوں نے رات گزاری۔

عائشہ نذیر جٹ کی حراست سے متعلق صبح 6 بج کر5 منٹ پر تھانہ ماڈل ٹاؤن بورے والا کو اطلاع کی گئی، عائشہ نذیر جٹ پر انسداد دہشت گری اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

عائشہ نذیر جٹ کی مقدمے میں ضمانت منظور ہوئی تھی، تھانہ ماڈل ٹاؤن بورے والا کی جانب سے صبح ساڑھے 6 بجے لاہور ایئر پورٹ چوکی پر دوبارہ رابطہ کیا گیا، تھانہ ماڈل ٹاؤن نے ضمانت کنفرم ہونے سے متعلق ایئر پورٹ چوکی کو آگاہ کیا تاہم کلیرنس کے بعد ایئرپورٹ چوکی نے ایم این اے کو جانے کی اجازت دی جبکہ تھانہ ماڈل ٹاون بورے والے نے کارروائی کے متعلق رپٹ روزنامچہ بھی درج کیا۔

Similar Posts