معروف گلوکارہ نصیبو لال پر تشدد، خاوند کیخلاف مقدمہ درج

0 minutes, 0 seconds Read

پولیس نے معروف گلوکارہ نصیبو لال پرتشدد کے معاملے پرشوہرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

معروف گلوکارہ نصیبو لال پر شوہرکی جانب سے تشدد کیا گیا، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے گلوکارہ کی درخواست پر خاوند کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق گلوکارہ کا کہنا تھا گھر کے صحن میں بیٹھی ہوئی تھی اور اسی دوران میرا خاوند نوید حسین گھر آیا۔

نصیبو لال کی جانب سے مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ خاوند نے آتے گالم گلوچ کیا، اورقریب پڑی ہوئی اینٹ اٹھا کر چہرے پرماردی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اینٹ لگنے سے چہرے کی بائیں سائیڈ اور ناک پر شدید چوٹ آئی ہے۔ خاوند اکثر اوقات مجھ سے لڑائی جھگڑا کرتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Similar Posts