سپریم کورٹ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس کر دیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دیے۔ عائد اعتراضات کے مطابق درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کونسا مفاد عامہ کا سوال ہے، ایسے کونسے بنیادی حقوق […]

ایس ای سی پی کیخلاف کیس؛ وکیل درخواست گزار کے التوا مانگنے پر جسٹس محسن برہم

کمپنی رجسٹرڈ کرنے سے متعلق ایس ای سی پی کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی درخواست گزار کے وکیل کی طرف سے التوا مانگنے پر برہم ہوگئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ افسوس ہوتا ہے جب کوئی وکیل آکر تاریخ مانگ لیتا […]

17 سالہ سدرہ بی بی غیرت قتل کیس: قتل کا حکم دینے والے جرگہ سربراہ کی درخواست ضمانت دائر

راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کی حدود میں غیرت  کے نام پر قتل17 سالہ سدرہ بی بی کے کیس میں قتل کا حکم دینے والے جرگہ سربراہ ملزم کی درخواست ضمانت دائر کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم مسلم لیگ ن کے یوسی وائس چیئرمین سیف اللہ نے جیل سے ضمانت دائر کی، ایڈیشنل سیشن جج خالد بشیر […]

راولپنڈی میں ڈینگی پر قابو نہ پایا جا سکا، 24 گھنٹوں میں 20 نئے کیس رپورٹ

دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر میں اب تک ڈینگی کے 436 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، تاہم رواں سال خوش قسمتی سے کوئی ہلاکت […]

تربت میں سڑک پر نصب آئی ای ڈی بم برآمد، گوگدان اور ڈنک کے درمیان روڈ بند

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گوگدان اور ڈنک کے درمیان سڑک پر ایک نصب شدہ بم برآمد ہوا، جس کے بعد سڑک بند کر دی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ ممکنہ طور پر ایک آئی ای ڈی تھا جو سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا اور اس کی برآمدگی سے ایک بڑے […]

بھارت سے دوبارہ شکست کے بعد مریم نفیس کی محسن نقوی سے دلچسپ درخواست

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں ایک اور شکست کے بعد پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا ردعمل سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ اداکارہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے ٹیم میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو موقع دینے کی اپیل کی۔ مریم نفیس […]

پاکستان کے خلاف میچ کے بعد گوتم گمبھیر نے بھارتی ٹیم کو میدان میں واپس کیوں بلایا؟

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر اپنے اخلاقی گراوٹ اور دیوالیہ پن کا عملی مظاہرہ کیا۔ میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم ایک بار پھر اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں اور امپائرز سے ہاتھ ملائے بغیر […]

زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری آسکتی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹورازم اور قابل تجدید توانائی اہم شعبے ہیں جن میں بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے۔ لندن سے زوم پر وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے اعلی سطحی اجلاس […]

لیبر افسر تعیناتی کیس: چیئرمین سی ڈی اے کے پاس 2 عہدے ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس

8 سینئرز کو سپر سیڈ کر کے پروموشن کے بعد لیبر انسپکٹر اور پھر لیبر افسر بنانے  کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف کمشنر سے وضاحت طلب کرلی۔ دوران سماعت چیئرمین سی ڈی اے کے پاس دو عہدے ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے اور […]

کیا اجے دیوگن اداکاری میں توقیر ناصر سے متاثر ہیں؟

سینئر اداکار توقیر ناصر کا کہنا ہے کہ انہیں متعدد لوگوں نے بتایا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن مختلف انٹرویوز میں ان کی اداکاری کو سراہتے ہیں اور کھل کر کہتے ہیں کہ وہ ان سے متاثر ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں توقیر ناصر نے اپنے فنی سفر اور اداکاری کے […]