فیکٹ چیک: کینسر ویکسین اور بینظیر انکم سپورٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی قرار

ترجمان حکومت سندھ سعدیہ جاوید نے وضاحت دی ہے کہ ملک دشمن عناصر ایچ پی وی ویکسین اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف جھوٹ پھیلا رہے ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر کینسر ویکسین اور BISP کے متعلق جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے […]

ایف بی آر نے ملک بھر میں پورٹل کے ذریعے چینی کی فروخت روک دی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملک بھر میں پورٹل کے ذریعے چینی کی فروخت روک دی جب کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے پورٹل کے ذریعے ملک بھر میں شوگر ملز کو چینی کی فروخت روکنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی […]

پی ٹی آئی کی خدیجہ شاہ نے سرکاری جلانے کے الزام میں ملنے والی 5 سال قید کی سزا کو چلینج کردیا

پاکستان تحریک انصاف کی حامی اور مشہور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ خدیجہ شاہ نے سرکاری گاڑی جلانے کے مقابلے میں سنائی گئی قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت سے سنائی گئی پانچ سال قید کی […]

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق صرف 1 روپے 5 پیسے رہ گیا

ریکوڈک، کان کنی، ریفائنری سمیت دیگر منصوبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کی توقعات، مسلسل تیسری بار شرح سود مستحکم رہنے اور بڑھتے ہوئے ذرمبادلہ ذخائر کے باعث گذشتہ ہفتے بھی ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر کمزور رہا۔ سیلاب سے معیشت کو کوئی بڑا نقصان نہ ہونے کی اطلاعات، عالمی سطح پر […]

پمز اسپتال کے ڈاکٹرزکے دوبارہ ٹیسٹ کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید اقدام سے روک دیا

اسلام آبادہائی کورٹ نے پمز اسپتال شعبہ ایمرجنسی کے ریگولر ڈاکٹرزکے دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کے معاملے پر وفاقی وزارت صحت کو مزید کسی اقدام سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ڈاکٹر شرجیل ظہیر اور ڈاکٹر سعدیہ نثار کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا، جس […]

چوہدری شجاعت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ لاہور میں پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر محمد طارق حسن اور سیکرٹری سہیل انور نے ملاقات کی۔ چوہدری […]

گیس چوری کیخلاف سوئی سدرن کی کارروائیاں؛ 550 غیر قانونی کنکشنز منقطع

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے سندھ اور بلوچستان میں گیس چوری کے واقعات کو ختم کرنے کے لیے اقدامات مزید تیز کر دیے۔ ترجمان کے مطابق  کراچی ریجن میں اینٹی گیس تھیفٹ آپریشن کے دوران ایس ایس اینڈ سی جی ٹی او ڈپارٹمنٹ نے کسٹمر ریلیشنز ڈپارٹمنٹ (تھیفٹ سیکشن)، ڈسٹری بیوشن ڈپارٹمنٹ اور ایس […]

ویمنز ون ڈے: بھارتی ٹیم کو پنک کٹ راس نہ آئی، آسٹریلیا نے جم کر دھلائی کرڈالی

بھارتی ویمنز ٹیم کو پنک کٹ راس نہ آئی، آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں 412 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ دہلی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ابتداء سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ بیتھ مونی نے 57 گیندوں پر سنچری بناکر […]

انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں 14 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

اے این ایف کی جانب سے ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 14 کروڑ روپے سے زائد  کی منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران 7 مختلف کارروائیوں کے دوران […]

متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔ سماعت کے دوران اعظم سواتی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل پیش کیے گئے۔ وکیل سہیل سواتی نے […]