ایرانی صدر کے دفتر نے ملکی قیادت میں اختلافات کی خبریں مسترد کردیں

0 minutes, 0 seconds Read
ایران نے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر ہی ممکن ہیں۔

ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان مہدی طباطبائی نے ملکی قیادت میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی قیادت کے اندر مثالی اتحاد موجود ہے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دشمن سیاسی پروپیگنڈا کر رہا ہے اور جھوٹی کہانیاں گھڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کو جھوٹ پھیلانے کے بجائے اپنی وعدہ خلافی، دھونس اور فریب کاری بند کرنی چاہیے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ایران مذاکرات سے گریزاں نہیں، تاہم مذاکرات صرف اسی صورت ممکن ہے جب اسے انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر آگے بڑھایا جائے۔

Similar Posts