لیڈی ڈیانا کے دوست ڈاکٹر حسنات برطانیہ سے پاکستان منتقل، بڑے اسپتال کے سربراہ مقرر

0 minutes, 0 seconds Read
لیڈی ڈیانا کے قریبی دوست ماہر امراض قلب ڈاکٹرحسنات خان برطانیہ سے پاکستان منتقل ہوگئے، انہیں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سربراہ مقرر کردیا گیا، وہ CEOاورڈین کے فرائض انجام دیں گے۔

برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانانے انھیں مسٹر ونڈرفل کا لقب دیا تھا۔چئیر مین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر کے مطابق ڈاکٹر حسنات کو انٹرویو کے بعد سیلیکٹ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر حسنات پاکستان میں اپنی خدمات سر انجام دینا چاہتے ہیں۔

 صوبائی وزیر صحت سپیشلائزڈ خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے  ڈاکٹر حسنات ایک اچھے کارڈیک سرجن ہیں۔ڈاکٹر حسنات کے آنے سے اسپتال میں بہتری آئے گی۔کارڈیک سرجی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائیں گے تاکہ مریضوں کا فاہدہ ہو۔

ڈاکٹر حسنات خان1958 میں جہلم میں پیدا ہوئے،کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد برطانیہ منتقل ہوئے،انہوں نے برطانیہ کے معروف رائل برومپٹن اسپتال میں بطور کارڈیالوجسٹ خدمات انجام دیں۔

1995 میں لیڈی ڈیانا اپنے ایک زیرعلاج دوست کی عیادت کے لیے رائل برومپٹن اسپتال پہنچیں،جہاں ان کی ملاقات ڈاکٹرحسنات خان سے ہوئی، لیڈی ڈیانا سے تعلق ڈاکٹرحسنات خان کی وجہ شہرت بنا۔

کئی برس برطانیہ میں خدمات انجام دینے کے بعد ڈاکٹرحسنات خان اب پاکستان واپس آ گئے ہیں۔

Similar Posts